گجرات کے وڈوڈرا میں اللہ کے ننانوے ناموں کو پڑھ کر مسلم خواتین نے کیا یوگا

Sep 12, 2017 08:16 PM IST | Updated on: Sep 12, 2017 08:16 PM IST

 احمد آباد۔ ہندوستان نے یوگا کو ایجاد کرکے دنیا کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ اسی لئے تو ورلڈ یوگا ڈے منایا جاتا ہے ۔ لیکن اپنے ہی ملک میں یہ تنازعہ کا شکار بھی ہوا ، کیوں کہ مسلم علما نے یوگا کے ساتھ منتروں کے جاپ کے علاوہ سوریہ نمسکار وغیرہ کو غیرشرعی  قرار دیا ہے۔  اب یوگا کو مسلمانوں میں مقبول اور قابل قبول بنانے کی ایک تنظیم نے مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس تنظیم نے  مسلم عوام سے کہا کہ جہاں ہندو بھائی بہن یوگا کے دوران منتر کا جاپ کرتے ہیں، اسکی جگہ آپ اللہ کا نام لیں ۔

  تاہم یوگا کی خوبیوں کو مد نظر رکھتے ہوئےگجرات کے وڈودرا میں تدبیر فاونڈیشن نے اسلامک  یوگا کا اہتمام کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے حصہ لیکر یوگا کیا ۔ تدبیر فاؤنڈیشن کی نائب صدرناشرہ بھائی نے بتایا کہ ہم نے اسلامک یوگا کا کنسپیٹ لوگوں کو بتایا تو پہلے تو لوگوں نے اس کی مخالفت کی لیکن جب اصل میں اسے کرکے دکھایا تو لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ وہیں تدبیر فاؤنڈیشن کی رکن قدشیہ موتی والا نے اس یوگا کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یوگا مراقبہ کے ساتھ ساتھ اللہ کے ننانوے ناموں کو پڑھ کر یہاں یوگا کیا گیا ۔

گجرات کے وڈوڈرا میں اللہ کے ننانوے ناموں کو پڑھ کر مسلم خواتین نے کیا یوگا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز