جے پور میں پولیس کی ایک لاٹھی سے بھڑکا تشدد ، سپاہی کی موت ، گئی گاڑیاں نذر آتش ، انٹرنیٹ بند

Sep 09, 2017 10:06 AM IST | Updated on: Sep 09, 2017 10:06 AM IST

جے پور : راجستھان کی راجدھانی جے پور کے رام گنج تھانہ علاقہ میں جمعہ کی رات پولیس کے ذریعہ ایک جوڑے کی پٹائی کئے جانے کے بعد سے کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ پٹائی کے بعد مقامی لوگوں نے جم کر ہنگامہ آرائی کی ، جس میں ایک سپاہی کی موت ہوگئی جبکہ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔

مقامہ لوگوں کی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر چار تھانہ علاقہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور پورے جے پور میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں ۔خیال رہے کہ کشیدگی میں اضافہ کے پیش نظر پولیس کو اضافی فورس طلب کرنی پڑی ۔ اسی دوران بھیڑ نے پتھراو شروع کردیا ، جس میں متعدد پولیس اہلکار شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔

جے پور میں پولیس کی ایک لاٹھی سے بھڑکا تشدد ، سپاہی کی موت ، گئی گاڑیاں نذر آتش ، انٹرنیٹ بند

دریں اثنا پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کئے جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، جس میں ایک نوجوان کے مارے جانے کی بات کہی جارہی ہے ۔ حالانہ اس وائر خبر کی ابھی تک کہیں سے بھی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے ۔

رام گنج میں گاڑیوں کو نذر آتش کئے جانے کی خبر کے فورا بعد ہی ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے کام میں لگ گئیں ۔ مگر اس وقت تک کافی دیر ہوچکی تھی اور سبھی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوچکی تھیں ۔ پولیس کمشنر سنجے اگروال جائے واقعہ پر پہنچ چکے ہیں اور لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے اپیل ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں ۔ معاملہ کی غیر جانبدار جانچ کی جائے گی ۔ اگر پولیس اہلکار قصوروار پائے جاتے ہیں تو اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی ۔ لیکن غصے میں قدم نہ اٹھائیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز