ادارہ راحت کے ذریعہ چھوٹے تاجروں اور ضرورت مندوں کو بلا سودی قرض

Sep 25, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 08:20 PM IST

 پربھنی۔ اسلام کے غیر سودی مالیاتی نظام کو دن بہ دن مقبولیت حاصل ہورہی ہے ۔اس کی ایک مثال مہاراشٹر کے شہر پربھنی میں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے قائم کئے گئے ادارہ راحت کو آپریٹیو سوسائٹی نے پچھلے ڈیڑھ سالوں میں ہزاروں افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی ہے اور سودی نظام سے پریشان لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا ہے ۔

چھوٹے کاروبار کرنے والےتاجر اپنی اپنی معمولی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے سودی قرضے لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اکثر انہیں وقت پر قرض ادائیگی نہیں کرنے پر سود در سود کے حساب سے کئی گنا اضافی رقم ادا کرنی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے  ان کے کاروبار کو ہمیشہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس مسئلہ کے حل کیلئےجماعت اسلامی ہند نے راحت کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی قائم کی ہے۔ یہ ایک غیرسودی بینک ہے، جہاں لوگوں کو بلا سودی قرضے دیئے جاتے ہیں۔ قرض کے علاوہ کاروبار میں اضافہ کیلئے رہنمائی بھی کی جاتی ہے ۔

ادارہ راحت کے ذریعہ چھوٹے تاجروں اور ضرورت مندوں کو بلا سودی قرض

جماعت اسلامی ہند نے راحت کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی قائم کی ہے۔

اس ادارے سے فائدہ اٹھانے والوں میں ایک بڑی تعداد ایسی خواتین کی بھی ہے جو بچت گٹوں کے ذریعہ سودی قرض لینے پرمجبور ہو رہی تھیں اور انہیں معاشی استحصال کا شکار بننا پڑ رہا تھا ۔ یہاں سے بلا سودی قرض حاصل کرنے والے افراد اپنی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں کے لیے اس کو چلانے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس ادارے سے فائدہ اٹھانے والوں میں ایک بڑی تعداد ایسی خواتین کی بھی ہے جو بچت گٹوں کے ذریعہ سودی قرض لینے پرمجبور ہو رہی تھیں اور انہیں معاشی استحصال کا شکار بننا پڑ رہا تھا ۔ اس ادارے سے فائدہ اٹھانے والوں میں ایک بڑی تعداد ایسی خواتین کی بھی ہے جو بچت گٹوں کے ذریعہ سودی قرض لینے پرمجبور ہو رہی تھیں اور انہیں معاشی استحصال کا شکار بننا پڑ رہا تھا ۔

راحت سوسائٹی نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 800 سے زائد افراد میں دو کروڑ سے زائد کی رقم بلا سودی قرض جاری کئے ہیں ۔ اسی طرح اس ادارے میں عام بینکوں کی طرح سیونگ اکاؤنٹ ،کرنٹ اکاؤنٹ و دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں ۔ راحت سوسائٹی کی کارکردگی کی معلومات دینے کیلئے سالانہ اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ جلسہ میں اسلام کے غیر سودی نظام کی اہمیت کے بارے میں معلومات دی گئی، ساتھ ہی کامیاب تجارت کے بنیادی اصول بھی سمجھائے گئے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز