گجرات الیکشن کو لے کر جماعت اسلامی ہند کی عوام میں بیداری مہم شروع

گجرات میں الیکشن کی تاریخوں کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے ، لیکن انتخابی سرگرمياں ضرور تیز ہو گئی ہیں ۔

Oct 17, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 09:53 PM IST

احمد آباد : گجرات میں الیکشن کی تاریخوں کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے ، لیکن انتخابی سرگرمياں ضرور تیز ہو گئی ہیں ۔ سیاسی پارٹیوں کے لوگ جہاں ایک طرف لبھاونے وعدے کر کے لوگوں کو اپنے طرف رجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، وہیں دوسری طرف کچھ مسلم تنظیم لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ مسلم ووٹوں کے ایک پلیٹ فارم پر رہنے کا کیا فا ئدہ ہوتا ہے، یہ ابھی ابھی ناندیڑ بلدیہ کے الیکشن میں دیکھنے کو ملا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی گجرات یونٹ بھی ریاست میں اسی طرح کی بیداری مہم چلا رہی ہے ، جس سے مسلم ووٹ بکھرے نہیں اور اس کی طاقت کا احساس سیاسی پارٹیوں کو بھی ہو ۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کے گجرات یونٹ صدر شكيل احمد راجپوت نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہم لوگوں میں الیکشن سے پہلے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسے امیدوار کو کامیاب بنانا چاہئے جو ہمارے مسئلوں کو حل کر سکے ۔

گجرات الیکشن کو لے کر جماعت اسلامی ہند کی عوام میں بیداری مہم شروع

شكيل احمد راجپوت نے کہا کہ ہم نے کوئی خاص ٹیم نہیں بنائی ہے ، لیکن ملت کی جو ٹیم لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لئے کام کررہی ہے، ان کے ساتھ ہماری ٹیم کے لوگ کام کر رہے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز