مہاراشٹر وقف بورڈ کی زبوں حالی کے خلاف جماعت اسلامی ہند کا دھرنا

Dec 11, 2017 10:37 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 10:37 PM IST

اورنگ آباد : مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی زبوں حالی کے خلاف جماعت اسلامی ہند نے باضابطہ دھرنا دے کر حکومت کو متوجہ کرنے کی کوشش کی۔ جماعت کے اوقاف سیل کے ذمہ داروں نے ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو دھرنا دیا اور اے ٹی اے کے کمیشن کی رپورٹ پر عمل آوری کا مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں کے بی بھوگے کمیشن کی رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

دھرنے میں شامل جماعت کے ذمہ داروں نے ریاستی وقف بورڈ میں ملازمین کی تقرری، مستقل سی ای او اورائمہ و موذنین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر جماعت کے ذمہ داروں کے نمائندہ وفد نے ڈویژنل کمشنر کو پانچ اہم مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیا ۔ واضح رہے کہ 12 دسمبر سے ریاستی حکومت کا سرمائی اجلاس شروع ہو رہا ہے ۔

مہاراشٹر وقف بورڈ کی زبوں حالی کے خلاف جماعت اسلامی ہند کا دھرنا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز