اب اسلام برائے امن ، ترقی اورنجات کے عنوان سے جماعت اسلامی ہند کا مہم چلانے کا اعلان

Dec 18, 2017 11:04 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 11:04 PM IST

ناندیڑ : لوجہاد اورگئو رکشا کے نام پر ملک بھر میں بے گناہ مسلمانوں اور دلتوں کو قتل کئے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ فسطائی جماعتوں کی جانب سے ملک میں ایک مخصوص نظریہ کی بالادستی قائم کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ان تمام مسائل کو لے کر جماعت اسلامی ہند نے مہاراشٹر میں ریاستی سطح پرایک مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ناندیڑ میں ایک علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے آئندہ ماہ سے ریاستی سطح پر اسلام برائے امن، ترقی اور نجا ت عنوان کے تحت ایک دعوتی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس مہم کے ذریعہ جماعت اسلامی ہند اسلام کے پیغام سے بندگان خدا کو واقف کروانا چاہتی ہے ۔ ساتھ ہی میں ملک میں پائے جانے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کرنا چاہتی ہے ۔

اب اسلام برائے امن ، ترقی اورنجات کے عنوان سے جماعت اسلامی ہند کا مہم چلانے کا اعلان

سکریٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کے حالات میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ بنیاد پرستی اور شدت پسندی کو فروغ حاصل ہورہاہے ۔ فسطائی جماعتیں مسلمانوں اور دلتوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوشش کررہی ہیں اور طرح طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔ جماعت کی اس کانفرنس میں اس بات کو نمایا طورپر اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی کہ ملک کے اہم اور حقیقی مسائل سے وجہ ہٹانے کیلئے جذباتی اور اختلافی مسائل کو ابھارا جارہاہے ۔

اس مہم کے ذریعہ ملک کے چارکروڑ لوگوں تک جماعت اپنا پیغام پہنچانا چاہتی ہے ۔ مہم کے پیغام کو عام کرنے کے لئےانفرادی اوراجتماعی ملاقاتوں کے علاوہ اجتماعات اور ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مہم میں مسلمانوں کے علاوہ عام برادران وطن کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز