انیس سو اٹھانوے میں ممبئی سلسلہ وار دھماکہ معاملے کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد

Apr 20, 2017 03:05 PM IST | Updated on: Apr 20, 2017 03:05 PM IST

ممبئی۔  سن 1998میں ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر ہوئے بم دھماکوں کے الزامات کے تحت نچلی عدالت سمیت بامبے ہائی کورٹ سے مجرم گردانے گئے پانچ مسلم نوجوانوں کی ان کی سزاؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی اپیل کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہوگی کیونکہ تنگی وقت کی وجہ سے سپریم کورٹ نے دفاعی وکلاء سے معذرت کرلی ، یہ اطلاع آ ج یہاں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبار نویسیوں کو دی ۔ گلزار اعظمی نے بتایا کہ آج سپریم کوررٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس بوبڑے اور جسٹس ناگیش راؤ کے سامنے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران جمعیۃ علماء کی جانب سے مقرر کردہ دفاعی وکلاء بحث کرنے کے لیئے موجود تھے لیکن ججوں نے حتمی بحث سننے سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ یہ معاملہ کافی طویل ہے اور اگلے چند ایام میں گرمیوں کی تعطیلات شروع ہوجائیں گی لہذا معاملے کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیئے رکھا جائے۔

حالانکہ جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے سماعت ملتوی کیئے جانے کی مخالفت کی تھی لیکن چونکہ گرمیوں کی تعطیلات قریب ہیں لہذا عدالت نے معاملے کی سماعت ۱۱؍ جون تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ جنوری؍فروری 1998میں ہوئے سلسلہ وار دھماکے ممبئی کے مضافات میں واقع ریلوے اسٹیشنوں کنجور مارگ،گورے گاؤں ، ملاڈ، ویرار، سانتاکروز اور کاندیولی میں واقعہ ہوئے جسمیں کل ۴؍ افراد ہلا ک اور ۳۰ ؍ افراد شدید زخمی ہوئے تھے ۔ بم دھماکوں کے بعد ممبئی پولس نے ۱۲؍ افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان پر تعزیرات ہند ، آرمس ایکٹ، ایکسپوزیو سبسٹنس ایکٹ وغیرہ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔

انیس سو اٹھانوے میں ممبئی سلسلہ وار دھماکہ معاملے کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد

اس مقدمہ میں کل ۱۲؍ افراد کی گرفتار ی عمل میں آئی تھی جس میں سے تین افراد کا جیل میں ہی انتقال ہوگیا تھا اور بقیہ افراد مہاراشٹر کی مختلف جیلوں میں مقید ہیں ، آفتاب احمد سعید شیخ،اصغر قادر شیخ، محمد یعقوب عبدالمجید، محمد صغیر محمد بشیر اور محمد اقبال محمد بشیر کو جمعیۃ علماء قانونی امداد فراہم کررہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز