راہل سے بات چیت ممکن ، لیکن میں کانگریس سمیت کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا: جگنیش میوانی

گجرات میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان نوجوان دلت لیڈر جگنیش میواني نے آج اعادہ کبا کہ وہ دلتوں کے مسائل پر راہل گاندھی سے بات چیت کر سکتے ہیں

Nov 02, 2017 04:59 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 05:02 PM IST

احمد آباد: گجرات میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان نوجوان دلت لیڈر جگنیش میواني نے آج اعادہ کبا کہ وہ دلتوں کے مسائل پر راہل گاندھی سے بات چیت کر سکتے ہیں میں کانگریس پارٹی یا کسی دوسرے سیاسی پارٹی سے نہ تو جڑے ہیں اور نہ جڑیں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ریاست میں دلتوں سے جڑے مسائل پر کانگریس سے بات اور اس کا رخ جاننے کے لئے پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی سے بات چیت کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

مسٹر میوانی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات جمہوریت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وہ گاندھی کہیں گے، تو وہ دوسرے دلت رہنماؤں کے ساتھ کھلے عام ملیں گے۔ یہ ملاقات گجرات یا گجرات کے باہر بھی ہوسکتی ہے، لیکن یہ کھلے عام ہوگی ، چوری چھپے نہیں۔

راہل سے بات چیت ممکن ، لیکن میں کانگریس سمیت کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا: جگنیش میوانی

مسٹر میوانی نے بعد میں يواین آئی سے کہا کہ کانگریس اگر گجرات میں 47 لاکھ دلتوں کا ووٹ چاہتی ہے تو اسے ان سے جڑے معاملات پر رخ واضح کرنا ہوگا۔ مسٹر میواني نے یہ الزام دہرایا کہ دلتوں کے سوالات پر ریاست کی بی جے پی حکومت بات چیت تک نہیں کرتی۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ سال کے اونا دلت دلت پٹائی متاثرین کے لئے اب تک معلنہ معاوضہ نہیں ملا ہے ۔ مسٹر میوانی نے ۔ دلیوں سے متعلق مسائل پر 17 نکاتی مانگ کی فہرست بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ کانگریس نے پاٹيدار لیڈر ہاردک پٹیل، او بی سی لیڈر الپیش ٹھاكور اور جگنیش کو اس کے ساتھ آنے کی دعوت دی تھی۔ ان میں سے، الپش کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں.ہاردک کے بھی کانگریس کی حمایت کا امکان ہے۔ جگنیش نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایسا سمجھاتا ہے کہ وہ کانگریس کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔مسٹر گاندھی کل سے تین دن کے گجرات دورے پر ہیں پر اب تک مسٹر میواني سے ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ میوانی نے کہا کہ اس طرح کی کوئی تجویز اس وقت نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کہا کہ ملاقات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز