نجیب احمد کی گمشدگی کے خلاف 26 جنوری کو دی گریٹ ٹیپو سلطان برگیڈ کا ریلی نکالنے کا اعلان

Jan 23, 2017 08:55 PM IST | Updated on: Jan 23, 2017 08:55 PM IST

ناندیڑ : دی گریٹ ٹیپو سلطان برگیڈ کی جانب سے بسمت میں قومی یکجہتی ریلی نکالی جائے گی ۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم نجیب کی گمشدگی نے ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تین مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس نہ تو اب تک نجیب کا پتہ لگاپائی ہے اور نہ ہی نجیب پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کرسکی ہے ۔

نجیب کی والدہ کی قیادت میں ملک گیر پیمانہ پر ظلم و ناانصافی کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔اسی احتجاج کی ایک کڑی کے طور پر مہاراشٹر میں بھی تحریک شروع ہونے جارہی ہے ۔ اس تحریک کی شروعات بسمت سے کی جائے گی ۔

نجیب احمد کی گمشدگی کے خلاف 26 جنوری کو دی گریٹ ٹیپو سلطان برگیڈ کا ریلی نکالنے کا اعلان

دی گریٹ ٹیپو سلطان برگیڈ اور بسمت کے نوجوانوں کی جانب سے اس ضمن میں 26جنوری کو ایک مہا ریلی نکالی جائے گی ۔اس ریلی کی قیادت نجیب کی والدہ کریں گی۔ بڑے پیمانے پر ریلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر ریلی کو کامیاب بنائے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز