ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے ذریعہ اہتمام مسلم طلبہ کیلئے جاب ڈرائیو کا انعقاد

Sep 24, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 09:40 PM IST

اکولہ : مسلم نوجوانوں میں بے روزگاری کو دور کرنے کے لئے مہاراشٹر کے اکولہ میں ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کی جانب سے جاب ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا،جس میں کئی مسلم نوجوانوں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں میں روزگار کا موقع ملا ۔اس ڈرائیو کا فائدہ اٹھانے کےلئے بارہوں پاس کےعلاوہ گریجویٹ طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انجینئرنگ، میڈیکل اور مینجمنٹ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلم طلبہ کی ایک بڑی تعداد انٹرویو کے لئے موجود رہی۔ اس جاب ڈرائیو میں لڑکوں کےعلاوہ لڑکیوں نے بھی کافی دلچسپی دکھائی ۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کی طرف سے ملک بھر میں خصوصی طور پرمسلم طلبہ کےلئے جاب ڈرائیو کا اہتما م کیا جا تارہا ہے، جس میں بہت ساری ملٹی نیشنل کمپنیاں حصہ لے کرمسلم طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے ذریعہ اہتمام مسلم طلبہ کیلئے جاب ڈرائیو کا انعقاد

واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے جانب سے مسلم طلبہ کے لئےمختلف پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔ حال ہی میں ایسوسی ایشن نے بڑے پیمانے پرکریئر گائڈنس کا انعقاد کیا تھا، جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز