تھانے میں روزگار میلہ کا انعقاد، سینکڑوں مسلم نوجوانوں کا جاب کے لئے ہوا سلیکشن

رابوڑی علاقہ میں مسلم نوجوانوںکی نوکری کے لئے اس طرح کا یہ پہلا جاب فئیر تھا۔

Oct 05, 2017 05:45 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 05:45 PM IST

 تھانے۔ مسلم بچوں میں صلاحیت بھی ہے اور قابلیت بھی اگرچہ ان میں کسی چیز کی کمی  ہے تو وہ ہے خو د اعتمادی کی۔  اسلئے بچوں میں خود اعتمادی لانے اور انھیں اچھی کمپنیوں سے رابطہ کر کے جاب دلانے جیسے کام  بھی مسلم اداروں کو کرنا چاہئے۔ اس طرح کا اظہار خیال ممبئی سے متصل تھانے کے مسلم اکثریتی شہررابوڑی میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے تعاون سےانجمن خاندیش کی جانب سے منعقدہ روزگارمیلہ میں انجمن کے ذمہ داران نے پیش کیا ۔

 رابوڑی علاقہ میں مسلم نوجوانوںکی نوکری کے لئے اس طرح کا یہ پہلا جاب فئیر تھا۔ جس میں ممبئی، تھانے اور نئی ممبئ کی کمپنیوں نے شرکت کی ۔  شہر کے سیکڑوں مسلم لڑکے لڑکیوں نے اس نوکری میلہ سے استفادہ کیا ۔ یہاں آئے نوجوان لڑکے لڑکیوں کا کہنا تھا کہ انکو یہاں نوکری کی تیاری کے متعلق کافی مفید جانکاری ملی وہیں انکا کانفیڈینس لیبل میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے ۔  انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے میلوں کا انعقاد تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد ہوتے رہنا چاہئے ۔

تھانے میں روزگار میلہ کا انعقاد، سینکڑوں مسلم نوجوانوں کا جاب کے لئے ہوا سلیکشن

Loading...

Loading...