جب بگ بی۔امیتابھ بچن کی گرمی میں شوٹنگ سے بگڑی طبیعت،ممبئی سے جودھپور پہنچی ڈاکٹروں کی ٹیم

ٹھگس آف انڈیا ہندستان کی شوٹنگ کے دوران اچانک امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی۔فلم کے سلسلے میں راجستھان پہنچے ہوئے بگ بی نے اپنی طبیعت کی خبر بلاگ کے ذریعے دی۔

Mar 13, 2018 01:57 PM IST | Updated on: Mar 13, 2018 01:57 PM IST

ممبئی۔"ٹھگس آف انڈیا ہندستان" کی شوٹنگ کے دوران اچانک امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی۔فلم کے سلسلے میں راجستھان پہنچے ہوئے بگ بی نے اپنی طبیعت کی خبر بلاگ کے ذریعے دی۔انہوں نےلکھا  صبح تین بجے تک شوٹنگ کی پھر 5 بجے ناشتہ کیا۔بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ منگل کو ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملیں گے۔تاکہ ڈاکٹر ان کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔انہوں نے لکھا "میں آرام کروں گا اور آپ کو جانکاری دیتا رہوں گا"۔

خبر ہیکہ بگ بی کی دیکھ ریکھ کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ممبئی سے جودھپور کیلئے روانہ کی گئی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ زیادہ گرمی میں شوٹنگ کرنے کی وجہ سے امیتابھ کی طبیعت بگڑی ہے۔فی الحال ان کی صحت میں سدھار ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ وہ جلد بگ بی کی طبیعت کو لیکر اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔

جب بگ بی۔امیتابھ بچن کی گرمی میں شوٹنگ سے بگڑی طبیعت،ممبئی سے جودھپور پہنچی ڈاکٹروں کی ٹیم

فلم کے ایک سین میں امیتابھ بچن کی فوٹو

بگ بی کے شوٹنگ شیدیول کی بات کریں تو فلم کیلئے یودھ کے سین بھی شوٹ ہو رہے ہیں۔ان سینز کیلئے انہیں بھاری بھرکم کاسٹیوم پہننے پڑتے ہیں۔ان سب وجوہات سے انہیں کافی تھکن محسوس ہو رہی تھی۔بتادیں کہ امیتابھ کے علاوہ اس وقت عرفان خان کی بیماری کی خبر سے سبھی کے درمیان سنسنی مچی ہوئی ہے۔ان کی بیماری کے بارے میں تو ابھی تک کوئی خلاصہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

عرفان نے اپنے ٹویٹ میں صرف اتنا صاف کیا تھا کسی بیماری سے گزر رہے ہیں۔اس کے بعد ان کی اہلیہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی تھی لیکن وہاں  بھی صرف دعاؤں کا حالات سے لڑنے کاذکر کیا تھا۔ان کی اہلیہ نے بھی عرفان کی بیماری کے بارے میں کوئی ازارہ نہیں دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز