معروف صحافی اورقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نائب چیئرمین مظفر حسین کاانتقال

Feb 14, 2018 02:52 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 02:53 PM IST

ممبئی : ہندی کے بزرگ صحافی اور قومی کونسل برائے اردوزبان کے نائب چیئرمین پدم شری مظفرحسین کی آج صبح وکھرولی علاقہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی، ان کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق 78سالہ مظفرحسین کی اچانک طبیعت ناساز ہونے پر شمال مشرقی ممبئی کے ہیرانندسنی اسپتال میں لے جایاگیاجہاں انہوں نے علاج کے دوران آخری سانس لی۔

ان کاتعلق مدھیہ پردیش سے تھا اور دائیں بازو کی تنظیموں اور سنگھ پریوار سے گہرے تعلقات تھے۔آرآیس ایس کے سابق سرسنچالک سدرشن کے قریبی سمجھے جاتے تھے اور سنگھ کی آئیڈولوجی کے ساتھ ساتھ قومی ہم آہنگی کی بات کرتے تھے، اور مسلمانوں کو بھی ہدایات دیتے تھے۔بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں قومی کونسل کانائب چیئرمین بنایا گیاتھا۔

معروف صحافی اورقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نائب چیئرمین مظفر حسین کاانتقال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز