کاجول کی صفائی: میں نے گائے کا نہیں بھینس کا میٹ کھایا

اداکارہ کاجول نے اتوار کو اپنے فیس بک کے صفحے پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

May 02, 2017 01:46 PM IST | Updated on: May 02, 2017 01:47 PM IST

ممبئی۔ پورے ملک میں اس وقت بیف کو لے کر ایسا ماحول بن گیا ہے کہ جس کا نام بھی اس سے جڑتا ہے، وہ تنازعات میں آ ہی جاتا ہے۔ اداکارہ کاجول نے اتوار کو اپنے فیس بک کے صفحے پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں کاجول اپنے دوستوں کے ساتھ لنچ پارٹی میں نظر آ رہی ہیں۔ کاجول نے فیس بک لائیو کر یہ ویڈیو بنایا ہے۔ کاجول اپنے اس ویڈیو میں بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست ریان نے لنچ میں کچھ خاص بنایا ہے۔

اس کے بعد کاجول اپنے دوست سے کہتی ہیں کہ آپ نے یہ کون سی ڈش بنائی ہے۔ ان کے دوست نے بتایا کہ یہ بیف ہے۔ حالانکہ اس وقت کاجول نے اس پر توجہ نہیں دی۔ لیکن جب اس پر لوگوں کے تبصرے آنے لگے تب انہیں اس کا احساس ہوا۔ کچھ یوزرس نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ملک مخالف ہیں جبکہ کچھ نے لکھا کہ قوم پرست ہیرو اجے دیوگن جی کی بیوی کاجول راشٹروادی بیف کھاتی ہوئی۔ تنازعہ بڑھتا دیکھ کر کاجول نے اپنے فیس بک کے صفحہ سے یہ ویڈیو ہٹا لیا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو پر صفائی دیتے ہوئے ایک پوسٹ ڈالی ہے، جس میں بتایا ہے کہ میں نے جو ویڈیو پوسٹ کیا، اسے لے کر غلط فہمی ہو گئی ہے۔

کاجول کی صفائی: میں نے گائے کا نہیں بھینس کا میٹ کھایا

Loading...

کاجول نے یہ صاف کیا کہ جو ڈش تھی، وہ بھینس کا گوشت تھا اور یہ مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ یہ صفائی اس لئے پیش کر رہی ہیں کہ بیف ایک حساس مسئلہ ہے اور وہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز