ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ میں خوفناک آتشزدگی، 14 افراد ہلاک، 12 دیگر زخمی ، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

ممبئی۔ ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ کے موجوج ریسٹورنٹ میں دیر رات آگ لگنے سے کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

Dec 29, 2017 10:21 AM IST | Updated on: Dec 29, 2017 04:55 PM IST

ممبئی: ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ کے موجوج ریسٹورنٹ میں دیر رات آگ لگنے سے کم از کم 14 لوگوں کی موت ہو گئی اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو تقریباً رات ساڑھے 12 بجے کملا ملز کمپاؤنڈ کی موجوج بار اینڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ 30 منٹ کے اندر اندر پورے ریسٹورنٹ میں پھیل گئی۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ میں جھلسے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق مارے گئے لوگوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جو ریسٹورنٹ کی چھت پر پارٹی میں شامل ہونے کے لئے گئی تھیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔کملا ملز کمپاؤنڈ میں جدید صنعتی کیمپس ، ریسٹورنٹ، تجارتی کمپلیکس کے علاوہ کئی میڈیا اداروں کے دفتر واقع ہیں۔

ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ میں خوفناک آتشزدگی، 14 افراد ہلاک، 12 دیگر زخمی ، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو تقریباً رات ساڑھے 12 بجے کملا ملز کمپاؤنڈ کی موجوج بار اینڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔

وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ میں آتشزدگی پر غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کی ہے۔ مسٹر مودی نے آج کہا کہ ’’ممبئی میں آتشزدگی کے واقعہ سے میں غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز