Live Results Assembly Elections 2018

ممبئی کملا ملس سانحہ : بی ایم سی کے پانچ افسران معطل ، ہوٹل مالک کے خلاف غیر ارادتا قتل کا کیس درج

معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر جائے حادثہ پر پہنچے وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے حادثہ کیلئے ذمہ دار بی ایم سی کے پانچ افسروں کو معطل کردیا جبکہ ہوٹل مالک کے خلاف غیر ارادتا قتل کا معاملہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

Dec 29, 2017 07:40 PM IST | Updated on: Dec 29, 2017 07:40 PM IST

ممبئی : ممبئی کے لوور پریل علاقہ کے کملا ملس کمپاونڈ میں جمعرات کو دیر رات بھیانک آتشزدگی میں 14 افراد کی موت جبکہ 21 افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر جائے حادثہ پر پہنچے وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے حادثہ کیلئے ذمہ دار بی ایم سی کے پانچ افسروں کو معطل کردیا جبکہ ہوٹل مالک کے خلاف غیر ارادتا قتل کا معاملہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ وزیر اعلی نے کہا کہ اگر جانچ میں بی ایم سی کے اہلکاروں کی لاپروائی سامنے آئی تو ان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی نے شہر میں دیگر سبھی جگہوں پر فائر آڈٹ کا بھی حکم جاری کیا ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ جہاں بھی قوانین کی خلاف ورزی پائی جائے گی ، اس کو فوری طور پر منہدم کرنے کے احکامات دئے جائیں گے۔

ممبئی کملا ملس سانحہ : بی ایم سی کے پانچ افسران معطل ، ہوٹل مالک کے خلاف غیر ارادتا قتل کا کیس درج

فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تقریبا ڈھائی گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

سبھی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں : پوسٹ مارٹم ڈاکٹر

دریں اثنا مہلوکین کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرراجیش ڈیرے نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں واضح طور پر آیا ہے کہ سبھی اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ پولیس نے اس معاملہ میں غیر ارادتا قتل کا کیس درج کرلیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز