‘کنگنا نے پھر دیا بے باک بیان۔ کہا، ’ میں اتنی کامیاب ہوں کہ سیاست میں جانے کی ضرورت نہیں

کنگنا رنوت بھلے ہی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہوں لیکن ان کا ماننا ہے کہ وہ اسے کریئرکے طور پر بالکل بھی نہیں دیکھتیں۔

Aug 10, 2018 08:43 AM IST | Updated on: Aug 10, 2018 09:33 AM IST

 بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رنوت اپنے بے باک انداز کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ایسے میں ایک مرتبہ پھر انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے دل میں جو بھی آئے گا وہ اسے کہہ کر ہی رہیں گی۔ در اصل، کنگنا بھلے ہی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہوں لیکن ان کا ماننا ہے کہ وہ اسے کیریئرکے طور پر بلکل بھی نہیں دیکھتیں۔ یوگی سدگورو کے ساتھ کل شام بات چیت کے درمیان  کنگنا نے بھیڑ کے ہاتھوں پیٹ- پیٹ کر قتل کرنے اور دیگر معاملات پر اپنا اظہار خیال پیش کیا۔

‘کنگنا نے پھر دیا بے باک بیان۔ کہا، ’ میں اتنی کامیاب ہوں کہ سیاست میں جانے کی ضرورت نہیں

اداکارہ کنگنا رنوت یوگی سدگورو کے ساتھ

اس دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں سیاست سے جڑنا چاہئیں گی؟ تو اس پر کنگنا نے کہا،’’ سیاست کریئر نہیں ہونا چاہئے، میرا ماننا ہے کہ میرے جیسا کوئی اگر سیاست سے جڑنا چاہے تو سب سے پہلے اسے اپنے ذاتی مفاد سے اوپر اٹھنا ہوگا‘‘۔

 انہوں نے مزید کہا’’ ابھی میں (فلموں میں) اتنی کامیاب ہوں کہ میں کہیں اور کریئر نہیں بنانا چاہتی ہوں لیکن اگرمیں اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہوں گی تو کہیں کسی دوسرے علاقہ میں انفرادی مفادات کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ تب یہ ایک مقابلہ ہوگا۔ اس لئے اگر کوئی سیاست سے جڑنا چاہتا ہے تو انہیں جانا چاہئے لیکن انہیں ایک طرف سے قربانی دینی ہی ہوگی۔
Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز