پیار کے لئے ہو گی جنگ ، 'خلجی ' کے بعد ' اورنگزیب' بنیں گے رنویر سنگھ

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر سات سپر فلمی ستاروں کے ساتھ فلم 'تخت ' بنانے جارہے ہیں۔دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بن رہی یہ فلم اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہوگی۔

Aug 09, 2018 12:38 PM IST | Updated on: Aug 09, 2018 01:32 PM IST

فلم پدماوت میں علا الدین خلجی کے کردار سے بالی ووڈ میں اپنی دھاک جما چکے رنویر  کی اگل فلم اناؤنس ہو چکی ہے۔ بتا دیں کہ بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر سات سپر فلمی ستاروں کے ساتھ فلم تخت بنانے جارہے ہیں۔

کرن جوہر کی فلم میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر، جھانوی کپور اور انل کپور جیسے سپر فلمی ستارے شامل ہیں۔ اس بات کی اطلاع کرن جوہر نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔

پیار کے لئے ہو گی جنگ ، 'خلجی ' کے بعد ' اورنگزیب' بنیں گے رنویر سنگھ

سات سپر فلمی ستاروں کے ساتھ کرن جوہر کی فلم 'تخت' (کرن جوہر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے لیا گیا پوسٹر)۔

تخت مغلوں کی کہانی ہوگی جو ہندستان کی تاریخ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ کہانی اورنگ زیب کے وقت کی ہوگی۔ رنویر سنگھ فلم میں اورنگ زیب کا کردار ادا کریں گے اور منفی رول میں نظر آئیں گے۔ کرن جوہر نے فلم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ تخت از اباؤٹ وار فار لوو (

فلم تخت کے بارے میں کرن نے ٹویٹ میں لکھا ، " تخت پیار کے لئے ایک جنگ کی کہانی ہے'۔ خبروں کے مطابق دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بن رہی یہ فلم گجرات کی الگ الگ لوکیشن پر شوٹ کی جائے گی۔ فلم سال 2020 میں رلیز کی جائے گی۔

(ان پٹ ایجنسی کے ساتھ)

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز