تیمور کے لئے آئی گڈ نیو ز ، دوبارہ ماں بننے کی بات پر کرینہ کپور نے کیا اہم انکشاف

کرینہ کپور اور سیف علی خان ان دنوں اپنے بیٹے تیمورعلی خان کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب سننے میں آیا ہے کہ جلد ہی تیمور کا بھائی یا بہن بھی اس دنیا میں آنے والا ہے۔

Sep 11, 2018 11:23 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 11:26 PM IST

کرینہ کپور اور سیف علی خان ان دنوں اپنے بیٹے تیمورعلی خان کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب سننے میں آیا ہے کہ جلد ہی تیمور کا بھائی یا بہن بھی اس دنیا میں آنے والا ہے۔ یعنی اب شاہد اور میرا کی طرح ہی سیف اور کرینہ بھی دوسرے بچے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ یہ بات خود کرینہ کپور نے شیئر کی ہے۔ کچھ دنوں پہلے کرینہ کپور فلم کرٹکس کومل نہاٹا کے ایک شو میں آئی تھیں۔ اس شو میں ان کے ساتھ ان کی قریبی دوست امرتا اروڑہ ۔ شو کے دوران جب کرینہ نے کومل نہاٹا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھ ، " میں اور سیف دوسرے بچے کی پلاننگ کر رہے ہیں"۔

حالانکہ اس بات کے ساتھ کرینہ نے یہ بھی صاف کیا کہ ایسا دو سال بعد ہوگا یونی تیمور کے 3۔4 سال کا ہونےکے بعد انہیں ان کا چھوٹا بھائی یا بہن بھی مل جائے گی۔

تیمور کے لئے آئی گڈ نیو ز ، دوبارہ ماں بننے کی بات پر کرینہ کپور نے کیا اہم انکشاف

کرینہ کپور بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ

ویسے بھی دلچسپ ہے کہ کرینہ کپور کے اس جواب پر ان کی بیسٹ فرینڈ امرتا اروڑہ نے کہا تھا ، " میں نے کرینہ کو پہلے کہہ دیا ہے کہ جب وہ دوبارہ حاملہ ہوں گی تو سب ست پہلے مجھے بتائیں ۔ کیونکہ میں یہ ملک چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔

بتادیں کہ تیمور علی خان کی پیدائش 20 دسمبر 2016 کو ہوئی تھی۔ پیدائش کے بعد سے ہی تیمور پیراجی کا فیورٹ بنا ہوا ہے۔ ان کی فین فالوونگ بھی کافی لمبی ہے۔ انہیں انڈسٹری میں سب سے مشہور اسٹار کڈ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز