فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ ، فلم کے سیٹ پر توڑ پھوڑ

Jan 27, 2017 08:07 PM IST | Updated on: Jan 27, 2017 08:09 PM IST

جے پور : فلم پدماوتي کی شوٹنگ کے دوران راجپوت کرنی سینا کے کارکنوں نے مشہور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس کے علاوہ کرنی سینا کے کارکنوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر کافی توڑ پھوڑ بھی کی۔

ملکہ پدماوتي پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ کے لئے جے پور میں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سمیت پوری ٹیم موجود تھی ۔ جے پور کے مشہور جے گڑھ قلعہ میں جمعہ کو چل رہی فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ مظاہرہ کیا گیا۔ ہمارے ساتھی نیوزچینل نیوز 18 انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرنی سینا کے صدر مہی پال سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ یہ فلم غلط حقائق پر بنائی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ ، فلم کے سیٹ پر توڑ پھوڑ

مہی پال سنگھ کا کہنا ہے کہ ملکہ پدماوتي کے ساتھ علا الدین خلجی کا جو رومانس فلم میں دکھانے کی مبینہ طور پر کوشش کی جا رہی ہے ، وہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پدماوتي وہ خاتون تھیں ، جنہوں نے ہرقیمت پر اپنی آن بان شان کی حفاظت کی تھی ۔

مہی پال سنگھ نے مزید کہا کہ ہمیں خبروں کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ یہ غلط حقائق پر مبنی فلم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ وہیں کرنی سینا کے عہدیدار وکرم سنگھ نے دعوی کیا کہ احتجاج کے دوران سنجے لیلا بھنسالی کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کی جانب فائر کیا۔ تاہم پولیس نے تنازع ہونے کی تصدیق تو کی ہے ، لیکن فائرنگ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز