ٹھگس آف ہندوستان کے اس گانے میں زخمی ہو گئی تھیں کٹرینہ کیف، خود کیا انکشاف

حال ہی میں ایک نیا میکنگ ویڈیو رلیز کیا گیا ہے جس میں فلم سے جڑے بیحد دلچسپ انکشافات کئے گئے ہیں

Nov 03, 2018 11:10 AM IST | Updated on: Nov 03, 2018 12:56 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف ان دنوں اپنی شاندار اداکاری کو لیکر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ بتا دیں کہ کٹرینہ ان دنوں عامر خان کی فلم ٹھگس آف ہندستان کو لیکرسر خیوں میں ہیں۔ حال ہی  میں ایک نیا میکنگ ویڈیو رلیز کیا گیا ہے جس میں فلم سے جڑے بیحد دلچسپ انکشافات کئے گئے ہیں۔ جنہیں جان کر آپ ضرور حیرانی میں پڑ جائیں گے۔

در اصل فلم کے اس میکنگ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عامر خان کہتے ہیں کہ یہ ہیوج اسکیل سانگ ہے جس میں کئی لیئرس ہیں۔ پہلی بڑی لیئر سریہ کی ہے۔ کٹرینہ کہتی ہیں کہ گرینڈ ہیوز پروڈکشن ہیوز کمپوزیشن اور ہیوج پرکشن ہے۔ کوریو گرافی بالکل الگ ہے۔ جس میں نی اسپن ہے یعنی گھٹنوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس وجہ سے کٹرینہ کو کئی مرتبہ گھٹنوں میں چوٹ لگی ہے۔

ٹھگس آف ہندوستان کے اس گانے میں زخمی ہو گئی تھیں کٹرینہ کیف، خود کیا انکشاف

کٹرینہ کیف

Loading...

واضح ہو کہ اس فلم میں عامر خان ، امیتابھ بچن ، فاطمہ ثنا شیخ ، کٹرینہ کیف اہم کردار میں ہیں۔ بتا دیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب عامر خان اور بگ بی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس بات سے وہ کافی ایکسائٹڈ ہیں۔ اس جوڑی کے علاوہ یہ فلم اپنے لک اینڈ فیل کو لیکر چرچا میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

! کٹرینہ کیف کو دیکھ کر بیہوش ہو گئے عامر خان

'کٹرینہ کیف کی تعریف میں بولے عامر خان ، کہا ' میں 10 سال میں بھی ایسا نہیں کر پاتا

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز