کیکی چیلنج میں تین نوجوان گرفتار ، کورٹ سے ملی یہ انوکھی سزا

کیکی چیلنج کرنے والے ان تینوں ملزموں کو کورٹ نے بہت ہی انوکھی سزا دی ہے۔ کورٹ نے تینوں ملزموں کو ورار کے اسی پلیٹ فارم پر بیداری پھیلانے کیلئے تین گھنٹے تک لائیو بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔

Aug 10, 2018 09:52 AM IST | Updated on: Aug 10, 2018 10:17 AM IST

کیکی چیلنج معاملے میں پہلی گرفتاری کی گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے تین ملزمون کو گرفتار کیا ہے، یہ تین نوجوان شیام راجکمار شرما ، عمر 24 سال نشانت راجیندر شاہ ، عمر 20 سال اور دھرو انل شاہ عمر 23 سال ہیں ۔ ان تینوں ملزموں ن ورار کے بھیڑ والے اسٹیشن پر ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا اور یو ٹیوب پر اپلوڈ کر دیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی دلچسپ یہ ہے کہ کیکی چیلنج کرنے والے ان تینوں ملزموں کو کورٹ نے بہت ہی انوکھی سزا دی ہے۔ کورٹ نے تینوں ملزموں کو ورار کے اسی پلیٹ فارم پر بیداری مہم پھیلانے کیلئے تین گھنٹے تک لائیو بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ جہاں پر انہوں نے کیکی چیلنج شوٹ کیا تھا۔ساتھ ہی کہا ہے کہ مہم کے بعد دو گھنٹے تک ملزم پلیٹ فارم پر موجود لوگں سے بات چیت کریں اور یہ بتائیں کہ یہ غیر قانونی کام ہے۔

کیکی چیلنج میں تین نوجوان گرفتار ، کورٹ سے ملی یہ انوکھی سزا

کیکی چیلنج کرنے میں 3 نوجوان گرفتار : فائل فوٹو

وہیں ٹاپ لیس پروٹیسٹ کو لیکر سرخیوں میں رہی تیلگواداکارہ شری ریڈی فی الحال کیکی چیلنج کو لیکر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ کے خلاف مورچہ کھولنے والی اس اداکارہ نے حال ہی میں کیکی چیلنج لیا۔ شری رٰڈی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

واضح ہو کہ ابھی کچھ دنوں پہلے شری ریڈی رانا داگباتی کے بھائی پر جنسی استحصال کا الزام لگانے کے چلتے سرخیوں میں آئی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز