وراٹ اورانوشکا کی مجموعی دولت جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران ، پڑھیں کتنی ہے وروشکا کے پاس دولت

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی ارب پتی بن گئی جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 6 ارب روپے سے زائد ہے۔

Dec 14, 2017 08:17 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 08:23 PM IST

ممبئی: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی ارب پتی بن گئی جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 6 ارب روپے سے زائد ہے۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھے اور دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ ایک طرف جہاں کوہلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہندستانی کرکٹرز میں شامل ہیں، وہیں انوشکا بھی پیچھے نہیں اور وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 5 کروڑ ہندستانی روپے وصول کرتی ہیں۔

نو بیاہتا جوڑے کے ذاتی اثاثوں سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے بڑے بڑے ارب پتیوں کو بھی گھما کر رکھ دیا ہے۔ ہندستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی اور انوشکا شرما کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 600 کروڑ (6 ارب روپے) ہے جس سے ان کا شمار ارب پتیوں میں ہوتا ہے۔ کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6 لاکھ روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں اور اسی طرح آئی پی ایل کے ایک سیزن سے وہ 14 کروڑ روپے کما لیتے ہیں۔

وراٹ اورانوشکا کی مجموعی دولت جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران ، پڑھیں کتنی ہے وروشکا کے پاس دولت

ہندستانی کرکٹر کو اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے بھی 42 کروڑ روپے سالانہ حاصل ہوتے ہیں جب کہ ان کی 18 کروڑ روپے کی انویسمنٹ بھی موجود ہے۔ وراٹ لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اور ان کے پاس 6 لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ روپے ہے۔ ویرات نے اس سب کے علاوہ جرمنی کے اسپورٹس برانڈ پوما سے بھی 8 سال کے لیے 110 کروڑ روپے کی بڑی ڈیل کر رکھی ہے اور وہ سالانہ 120 کروڑ روپے کی کمائی بھی کرتے ہیں۔

ہندستانی کپتان دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 390 کروڑ روپے ہے جب کہ وہ 28 کروڑ روپے ٹیکس بھی ادا کر چکے ہیں۔ اسی طرح ان کی دلہنیا انوشکا شرما بھی کسی سے کم نہیں ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔ انوشکا جہاں ایک فلم میں اداکاری کے لیے کم از کم 5 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں، وہیں اشتہارات سے بھی 4 کروڑ روپے کماتی ہیں۔ اداکارہ فلم پروڈکشن ہاؤس اور دیگر کاروبار میں 36 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں جس سے بھی انہیں آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

Loading...

اداکارہ کو بھی لگژری گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے اور ان کے پاس 4 لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مالیت 5 کروڑ ہے جب کہ ہر سال اداکارہ کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت انوشکا کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 220 کروڑ روپے ہے۔ اس طرح نو بیاہتا جوڑے کے اثاثوں کی کل مالیت 600 کروڑ روپے بنتی ہے اور اسے ارب پتی جوڑی کہا جا سکتا ہے، ساتھ ہی 2 سالوں میں ان کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 10 ارب یعنی (1000) کروڑ روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز