وراٹ کوہلی نے 200 ویں میچ میں بنائی سنچری ، پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ ا

Oct 22, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 09:34 PM IST

ممبئی: ہندوستانی رنز مشین اور کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے 200 ویں ون ڈے کا جشن اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر منایا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 31 ویں سنچری کے ساتھ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وراٹ ون ڈے کرکٹ میں 200 میچ کھیلنے والے ہندستان کے 13 ویں بلے باز ہیں۔انہوں نے اس کامیابی کا جشن 125 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار 121 رنز بنا کر منایا۔وراٹ 200 ون ڈے میں اب 31 سنچری بنا چکے ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کے پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی 375 میچوں میں 30 سنچری ہیں۔

وراٹ کوہلی نے 200 ویں میچ میں بنائی سنچری ، پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ ا

ہندوستانی کپتان سے آگے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر ہیں جنہوں نے 463 میچوں میں 49 سنچری بنائی ہیں۔وراٹ بھی ایسے ہندستانی کپتان بن چکے ہیں، جنہوں نے کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ان کے اس سال 1318 رنز ہو چکے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان محمد اظهرالدين اور سوربھ گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اظہر نے 1998 میں 1268 رن بنائے تھے جبکہ گنگولی نے سال 2000 میں 1223 رن بنائے تھے۔

وراٹ سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے ہندستانی کھلاڑیوں میں سریش رینا (223)، کپل دیو (225)، جوگل سری ناتھ (229)، ہربھجن سنگھ (234)، وریندر سہواگ (241)، انل کمبلے (269)، یوراج سنگھ (301) ، مہندر سنگھ دھونی (304)، سوربھ گانگولی (308)، محمد اظهرالدين (334)، راہل دراوڑ (340) اور سچن تندولکر (463) ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز