رابرٹ واڈرا کو راجستھان پولیس نے دی کلین چٹ ، مودی حکومت تنقیدوں کی زد پر

Jan 26, 2017 03:05 PM IST | Updated on: Jan 26, 2017 03:05 PM IST

جے پور : زمین کے سودے میں دھاندلی کے الزامات میں گھرے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو راجستھان پولیس سے کلین چٹ مل گئی ہے۔ واڈرا کو کلین چٹ ملنے کی خبر کے بعد ایک بار پھر مرکزی حکومت لوگوں کے نشانے پر ہے۔

انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کہ راجستھان پولیس کو رابرٹ واڈرا کی کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلٹي کے زمین کے سودے میں کوئی دھاندی نہیں ملی ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پولیس نے اس معاملہ میں واڈرا کو ہی متاثر مانا ہے۔ پولیس کے مطابق رابرٹ واڈرا سازش اور دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں اور انہیں دھوکے سے سرکاری زمین بیچی گئی ہے۔

رابرٹ واڈرا کو راجستھان پولیس نے دی کلین چٹ ، مودی حکومت تنقیدوں کی زد پر

راجستھان پولیس کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد واڈرا نے فیس بک پر رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا میں نے ہمیشہ کہا ہے، سچ کی جیت ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2014 میں راجستھان کی وسندھرا حکومت نے زمین کے سودے میں دھاندلی کے الزام میں رابرٹ واڈرا کے خلاف کیس درج کرایا تھا۔ تاہم انگریزی اخبار کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ راجستھان پولیس کی جانچ میں پایا گیا ہے کہ واڈرا کی کمپنی کو 69.55 ہیکٹر زمین فرضی کاغذات کی بنیاد پر فروخت کی گئی تھی۔

ڈی ایس پی رام اوتار سونی کے مطابق واڈرا دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں، انہیں فرضی کاغذوں کے ذریعہ زمین بیچی گئی اور جعلسازی میں پھنسایا گیا۔ 'رپورٹ کے مطابق رابرٹ واڈرا کو دھوکہ سے سرکاری زمین فروخت کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز