دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں سن کر لتا منگیشکر نے کیا یہ ٹویٹ

ممبئی۔ ہندی فلمی صنعت کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں افواہوں کے درمیان معرو ف گلوکارہ لتا منگیشکر نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے پیغام ٹوئیٹ کیا ہے۔

Aug 05, 2017 08:50 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 08:50 PM IST

ممبئی۔ ہندی فلمی صنعت کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں افواہوں کے درمیان معرو ف گلوکارہ لتا منگیشکر نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے پیغام ٹوئیٹ کیا ہے۔حالانکہ لیلاوتی اسپتال کے ذرائع کے مطابق بزرگ اداکار کی طبعیت ناساز ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشاب میں تکلیف کے نتیجے میں انہیں ڈائلیسیس کی ضرورت پڑسکتی ہے، البتہ ان کے وینٹیلیٹر پر رکھے جانے کی تردید کی گئی ہے۔ گلوکارہ لتا منگیشکر، جنہیں دلیپ کمار اپنی بہن کہتے ہیں، نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ’’مجھے خبروں سے پتہ چلا ہے کہ د لیپ کمار جی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،ان کی صحت میں جلد سدھار آئے، یہ میری خدا سے دعا ہے کہ انہیں جلد صحت عطا فرمائے‘‘ ۔

دریں اثناء دلیپ کمار کی نگرانی کرنے والے ایک ڈاکٹر نے اعتراف کیا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ فیملی ڈاکٹر جلیل پرکار کا کہنا ہے کہ انہیں کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا ہے اور ان کی حالت بہتر نہیں ہورہی ہے بلکہ انہیں ڈائلیسیس کی ضرورت پڑے گی، لیکن فی الحال مصنوعی تنفس(وینٹیلیٹر) کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 94 سالہ دلیپ کمار کو بدھ کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا، جنہوں نے 1944 میں فلم جوار بھاٹا سے فلمی کیرئیر کی شروعات کی اور 1998میں قلعہ نامی فلم میں آخری بار نظر آئے۔ مغل اعظم، دیدار، مدھومتی، دیوداس، نیا دور، گنگاجمنااور پھر 1970کی دہائی میں بیراگ، گوپی اور سگینہ میں انہوں نے یادگار رول کئےاور منوج کمار کی فلم کرانتی سے کریکٹررول اختیار کرلیا اور شکتی میں امیتابھ بچن کے مقابلہ انہیں فلم فیئر کا بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ۔ راجیہ سبھا کے ممبر رہنے کے ساتھ ساتھ انہیں پدم شری اور پدم وبھوشن سے نوازاگیا۔ پاکستان نے بھی انہیں نشان امتیاز سے نوازا تھا۔

دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں سن کر لتا منگیشکر نے کیا یہ ٹویٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز