راجستھان : افراز الاسلام کے قاتل کی گرفتاری کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج ، حالات کشیدہ ، انٹرنیٹ بند

راجستھان میں ظالمانہ قتل کے بعد شمبھو لال کی گرفتاری کے خلاف ہندو تنظیموں کی مظاہرہ کے پیش نظر اودے پور اور راج سمند میں آج بھی پاپندی عائد ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ خدمات بند رہیں۔

Dec 15, 2017 01:27 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 01:27 PM IST

اودے پور: راجستھان میں ظالمانہ قتل کے بعد شمبھو لال کی گرفتاری کے خلاف ہندو تنظیموں کی مظاہرہ کے پیش نظر اودے پور اور راج سمند میں آج بھی پاپندی عائد ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ خدمات بند رہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں آج بازار پوری طرح کھلے۔ گزشتہ دنوں راج سمند میں ہوئے ظالمانہ قتل کے بعد سے مشتعل افراد کی جانب سے نکالی جارہی ریلیاں ا ور سوشل میڈیا پر مشتعل کرنے والے بیانوں کی وجہ سے اودے پور شہر میں بدھ کو ضلع کلیٹر نے کرفیو لگادیا تھا۔

جمعرات کو وشو ہند وپریشد ا ،بجرنگ دل اور مختلف تنظیموں کے کارکنان نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلوس نکلانے پر آمادہ تھے۔ کل شہر میں فساد کے بعد پولیس نے تقریباً دو سو افراد کو حراست میں لے کر انہیں پانچ کلو میٹر دور لے جاکر چھوڑ دیا۔ واقعہ کے بعد سے شہر میں کشیدگی ہے لیکن صورتحال کنٹرول میں ہے۔ بڑی مقدار میں پولیس اور سلامتی دستے شہر میں گشت کررہے ہیں۔

راجستھان : افراز الاسلام کے قاتل کی گرفتاری کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج ، حالات کشیدہ ، انٹرنیٹ بند

راجستھان کے راجسمند میں افراز الاسلام خان کے قتل کے بعدورکروں کی سیکورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ تصویر میں قتل کا ملزم شمبھو لال ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز