مالیگاوں : دسویں اور بارہویں کی تعلیم کے بعد مدارس میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ

Jul 14, 2017 04:45 PM IST | Updated on: Jul 14, 2017 04:45 PM IST

مالیگاؤں : رمضان المبارک کے بعد 11 شوال سے ملک بھیر میں دینی مدارس کا تعلیمی سال شروع ہوجاتا ہے ۔ اس سال دینی مدارس میں داخلی کے لئے لوگوں کا رجحان زیادہ نظر آ رہا ہے ۔ مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہرمیں مدارس دینیہ کی تعداد زیادہ ہونےکی وجہ سے اس شہر میں موجود سبھی مدارس میں داخلے جاری ہیں ۔ عالمیت کے ساتھ ساتھ حفظ کی کلاسوں میں بھی ایسے بچے داخلے حاصل کر رہے ہیں، جنہوں نے عصری تعلیم دسویں یا بارہویں جماعت تک مکمل کرلی ہیں۔ ملک کے حالات کود یکھتے ہوئے مدارس دینیہ کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں ۔

مہاراشٹر کا مالیگائوں شہر جسےمسجدوں ، میناروں اور مدارس دینیہ کا شہر کہا جاتا ہے ، عصری تعلیمی اداروں کے داخلوں کے ساتھ دینی تعلیمی اداروں کے داخلے بھی جاری ہیں ۔ مالیگائوں شہر کےسبھی مدارس میں والدین اپنے بچوں کو لے کر پہنچ رہے ہیں اور مدارس دینیہ میں باقاعدہ بچوں کا انٹرویو لینے کے بعد انہیں داخلہ دیا جارہا ہے ۔ مدارس کے ذمہ دار سال رواں داخلوں میں اضافہ سے کافی خوش ہیں ۔

مالیگاوں : دسویں اور بارہویں کی تعلیم کے بعد مدارس میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ

قابل ذکر ہے کہ مالیگائوں شہر میں ایسے کئی دینی مدارس چلائے جارہےہیں ، جس میں طلبہ اپنی دنیوی تعلیم حاصل کرتے ہوئے داخلہ لے سکتے ہیں اور کالج یا اسکول کے بعد مدرسوں میں جا کر اپنی پڑھائی مکمل کرسکتے ہیں ۔ ساتھ ہیس اتھ مدارس کے ذمہ داران اور علمائے اکرام نے سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مدارس سے فیض حاصل کریں اور اپنے بچوں کا عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کیلئے مدارس میں داخلے کرائیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز