مہاراشٹر میں آٹواور ٹینکر کی ٹکر، 14 افراد ہلاک

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں لاتور-مكھیڑ روڈ پر مكھیڑ کے پاس آج ایک آٹو اور ٹینکر آپس میں ٹکر گئے، جس میں بارات جانے والے کم سے کم 14 لوگوں کی موت ہو گئی

May 12, 2018 02:59 PM IST | Updated on: May 12, 2018 02:59 PM IST

ناندیڑ : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں لاتور-مكھیڑ روڈ پر مكھیڑ کے پاس آج ایک آٹو اور ٹینکر آپس میں ٹکر گئے، جس میں بارات جانے والے کم سے کم 14 لوگوں کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ بارات جانے والے لوگ ٹیمپو میں سوار تھے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج صبح تقریبا آٹھ بجے ناندیڑ سے 80 کلومیٹر دور اس وقت ہو ا جب باراتیوں کو لے کر ٹیمپو ضلع لاتور میں نلانگا سے مكھیڑ کی طرف جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پا کر پولس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریلیف مہم چلائی۔

مہاراشٹر میں آٹواور ٹینکر کی ٹکر، 14 افراد ہلاک

علامتی تصوریر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز