وزیر اعلی فڑنویس کی یقین دہانی کے بعد انا ہزارے نے ختم کیا انشن

سماجی کارکن اناہزارے نے مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندرفڑنویس کی یقین دہانی کے بعد 30جنوری سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے

Feb 05, 2019 10:45 PM IST | Updated on: Feb 05, 2019 11:18 PM IST

سماجی کارکن اناہزارے نے مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندرفڑنویس کی یقین دہانی کے بعد 30جنوری سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔ فڑنویس نے منگل کو مرکزی وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ اور دفاع کے وزیرمملکت سبھاش بھامرے کے ساتھ انا سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات پورے کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد انہوں نے سات دن سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔

انہوں نے کہاکہ انا کی زرعی اشیا کی قیمت طے کرنے والے کمیشن کی خودمختاری اور کسانوں کے مسائل کے حل سمیت سبھی مطالبات پر غورخوض کے لیے کمیٹی بنائی جائیگی جس کی صدارت مرکزی وزیر زراعت کریں گے ۔ نیتی آیوگ کے ممبران بھی اس کا حصہ ہوں گے ۔

وزیر اعلی فڑنویس کی یقین دہانی کے بعد انا ہزارے نے ختم کیا انشن

Loading...

وزیراعلی نے بتایاکہ کمیٹی کی سفارشوں پر مرکزی حکومت مقررہ وقت پر کارروائی کرے گی ۔انھوں نے کہاکہ انا نے کسانوں کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کیاہے جس پر وزیرداخلہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وسائل بڑھنے پر فنڈ بڑھایاجائےگا ۔

واضح رہے کہ انا مرکز میں لوک پال اور مہاراشٹر میں لوک آیکت کی فورا تقرری اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے 30جنوری سے مہاراشٹر کے احمدنگر ضلع کے اپنے آبائی گاؤں رالیگن سدھی میں بھوک ہڑتال کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاتھا کہ بی جے پی 2014میں اقتدار می آنے سے پہلے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے وعدے بھول گئی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاتھا کہ اگر مرکز کی نریندرمودی حکومت لوک پال پر اپنے وعدے پورے نہیں کرتی ہے تو وہ اپنا پدم بھوشن ایوارڈ واپس کردیں گے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز