ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کا مسلم طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے صد فیصد مالی تعاون دینے کا اعلان

Jul 24, 2017 05:31 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 05:31 PM IST

ممبئی : ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس(اے ایم پی) نامی غیر سرکاری مسلم تنظیم آج یہاں مسلم طلبا کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے صد فیصد مالی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عامر ادریسی نے اخبارات کے نام ایک جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ اے ایم پی مسلم پروفیشنلس کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کمیونٹی کے تمام پیشہ ور افراد کو رضاکارانہ طور پر اپنی صلاحیتوں، تجربوں اور مہارتوں کو مجموعی طور پر مسلم کمیونٹی کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ ہم ہماری کمیونٹی کے افراد کو تعلیمی، سماجی، سیاسی اور معاشی محاذپر با اختیار بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ایم پی کا قیام 2007میں چند بھارتی شہریوں نے کیا اور یہ تنظیم چیریٹی کمشنر اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت منظور شدہ ہے۔ یہ مکمل طور پر اپنے ممبران اور سرپرست حضرات کے تعاون سے جاری و ساری ہے۔ برادرانِ ملت کی مددکے نیک مقصد کے تحت اے ایم پی نے ایک ’’اسکالر شپ فنڈ‘‘ کا قیام کیا ہے جس کا مقصد اعلیٰ اور ٹیکنیکل تعلیم کے لیے ان کی مالی مدد کرنا ہے۔

ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کا مسلم طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے صد فیصد مالی تعاون دینے کا اعلان

تفصیلات بتلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے معاشی طور پر پسماندہ طلبہ جو اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم بالخصوص میڈیکل، انجینئرنگ، آرکیٹیکچر، چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کے کورسیس حکومتی یا نجی اداروں جو یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای سے ملحق ہوں ، میں زیرِ تعلیم ہیں انھیں مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وہ طلبہ جو ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسیس جو آئی ٹی آئی، اور این سی وی ٹی کے گریجویشن سطح کے کورسیس میں زیرِ تعلیم ہیں وہ بھی اس امداد کے مستحق ہوں گے۔ تفصیلات کے لئے امیدواروں کو مندرجہ ذیل لنک پر آن لائن فارم بھرنا ہوگا جس کی آخری تاریخ 15اگست ہے۔

http://www.ampindia.org/HigherEducationScholarshipForm

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز