ممبئی میں دھماکہ کرنے کی فراق میں مشکوک شخص کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا

May 13, 2018 11:42 PM IST | Updated on: May 13, 2018 11:42 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دہشت گرد مخالف دستہ (اے ٹی ایس) نے کچھ اہم شخصیات کا قتل کرنے کی سازش رچنے کے شک میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس افسران نے بتایا کہ دہشت گرد مخالف ایجنسی کی جوہو اکائی نے 32 سال کے اس شخص کو 11 مئی کو  گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ شخص ایک دہشت گرد تنظیم کی طرف سے چلائے جارہے کیمپ میں ٹریننگ کے لئے شارجہ اور دبئی ہوتے ہوئے پاکستان گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو کراچی واقع دہشت گرد کیمپ میں  بم اور ہائی ٹیک فائر آرمس چلانے کے ساتھ ساتھ خود کش بم دھماکہ کرنے کی بھی ٹریننگ دی گئی تھی۔

ممبئی میں دھماکہ کرنے کی فراق میں مشکوک شخص کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا

ایک افسر نے کہا کہ اسے ایک شخص نے پاکستان بلایاتھا، جو ممبئی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں وانٹیڈ ہے۔ گرفتار شخص  اس سے ملنے شارجہ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شارجہ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد وہ دبئی گیا اور وہاں سے وہ کراچی چلاگیا۔ اس کے بعد اس نے ایک دہشت گردانہ تنظیم کے ذریعہ چلائے جارہے ایک ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا۔

افسران نے بتایا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ اس تنظیم کو پاکستان کی انٹر سروسیز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) کی حمایت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص نے پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ وہ ایک دہشت گردانہ تنظیم کا حصہ تھا، جس کی عوامی مقامات اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر حملے کرنے کی سازش تھی۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز