مہاراشٹر بلدیاتی انتخابات : بھیونڈی میں واضح اکثریت تو مالیگاوں میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری کانگریس ، بی جے پی نے جیتا پنویل

May 26, 2017 07:06 PM IST | Updated on: May 26, 2017 07:06 PM IST

ممبئی : مہاراشٹر کے پنویل، بھیونڈی اور مالیگاؤں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آ گئے ہیں۔ کانگریس کے لئے یہ انتخابات اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔ اس نے جہاں بھیونڈی-نظام پور میں واضح اکثریت حاصل کی ہے تو وہیں مالیگاؤں میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ جبکہ پنویل بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے بازی ماری ہے۔

بھیونڈی میں 90 سیٹوں میں سے کانگریس نے 47 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی 19 سیٹیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ شیوسینا کو 12 سیٹیں ملی۔ شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا یہاں خاتمہ ہو گیا اور اسے ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔ یہاں پر دیگر کے کھاتہ میں 10 نشستیں گئیں ۔

مہاراشٹر بلدیاتی انتخابات : بھیونڈی میں واضح اکثریت تو مالیگاوں میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری کانگریس ، بی جے پی نے جیتا پنویل

پنویل کی 78 نشستوں میں سے 51 سیٹیں بی جے پی کے کھاتے میںگئیں ۔ جبکہ کانگریس اور این سی پی کو صرف 2-2 سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا اور شیوسینا کا یہاں کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔

مالیگاؤں کی بات کریں تو یہاں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ اس نے 84 میں سے 28 نشستیں جیتی ہیں ۔ این سی پی کے 20 امیدوار کامیاب ہوئے اور وہ دوسرے نمبر پر رہی۔ بی جے پی کے صرف نو امیدوار فتح ہی کامیابی حاصل کر سکے ۔ مالیگاؤں بلدیاتی انتخابات کے لئے بی جے پی نے بڑی تعداد میں مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا۔ یہاں پر شیوسینا کو 13 اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمين کو سات سیٹوں پر کامیابی ملی۔

ان تینوں میونسپل انتخابات میں کل 1251 امیدوار میدان میں تھے۔ بی جے پی نے 189، کانگریس نے 152، شیو سینا نے 144 اميدوارے میدان میں اتارے تھے۔ وہیں ایم آئی ایم نے بھیونڈی میں  9، مالیگاؤں میں 37 اور ایم این ایس نے بھیونڈی سے 7، پنویل سے 25 امیدوار کھڑے کئے تھے۔ یہاں 252 سیٹوں پر 12.96 لاکھ ووٹر تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز