مہاراشٹر : بی جے پی حکومت کا 175 اردواسکولوں کو بند کرکے مراٹھی اسکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ

مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے 175سرکارامداد سے چلنے والے اردومیڈیم اسکولوں کو کم داخلے کے مدنظر بند کرنے اور ان اسکولوں کے بچوں کو مراٹھی اسکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ لیا

Dec 21, 2017 07:20 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 07:20 PM IST

ناگپور: مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے 175سرکارامداد سے چلنے والے اردومیڈیم اسکولوں کو کم داخلے کے مدنظر بند کرنے اور ان اسکولوں کے بچوں کو مراٹھی اسکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ لیا اور اس طرح حکومت طالبعلم کو رائٹ ٹو ایجوکیشن (آرٹی ای)کے تحت اس کی مادری زبان میں تعلیم دینے کے حق کی سراسرخلاف ورزی کررہی ہے۔ ریاستی وزیر ونودتاوڑے نے کہا کہ حکومت نے 4093اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ،جن میں 10یا اس سے کم بچے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان میں سے 1314اسکول بند کیے جائیں گے۔ان پرائمری اسکولوں کو ایک کلومیٹر دائرے میں واقع دیگر اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔جبکہ سیکنڈری اسکولوں کے بچوں کو تین کلومیٹرکے دائرے میں منتقل کیا جائے گا۔حکومت اور ضلع پریشد نے یہ منتقلی بغیر لسانی بھید بھاؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس لیے دھولیہ ضلع انتظامیہ نے ضلع پریشد اردواسکول نمبر 4کو بوکنڈ کے ضلع پریشد مراٹھی اسکول نمبر 3میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ اسی گا?ں میں واقع ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اسی طرز پر ناسک کے پانچ اردوذریعہ تعلیم کے تحت اسکولوں کو مراٹھی اسکولوں میں ضم کردیا گیا ہے۔اکھیل بھارتیہ اردوششھک سنگھ (اے بی یوایس ایس )نامی اردومیڈیم اساتذہ کی تنظیم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اردومیڈیم کے کم تعداد والے اسکولوں کو آرٹی ای کے تحت کھلا رکھا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مادری زبان میں حاصل کرسکیں۔آرٹی ای کے تحت 20طلبا والے بچوں کے اسکول کو بھی جاری رکھنے کا حق دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر : بی جے پی حکومت کا 175 اردواسکولوں کو بند کرکے مراٹھی اسکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ

file photo

مہاراشٹر کے پرنسپل سکریٹری برائے محکمہ اسکول تعلیم اور کھیل کود نند کمارنے کہا کہ ریاست میں ایسے 5002اسکولوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جہاں 10یا اس سے کم طلباء زیر تعلیم ہیں،ان میں 909اسکولوں بند نہیں کیے جائیں گے کیونکہ اس علاقے میں دیگر اسکول کافی فاصلہ پر واقع ہیں جن اردواسکولوں کو مراٹھی میڈیم اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا ،ان میں اردومیڈیم کی تعلیم ہی دی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز