وزیراعلی فرنویس کی یقین دہانی کے بعد مہاراشٹر کے کسانوں کا ہڑتال منسوخ کرنے کا اعلان

Jun 03, 2017 10:14 AM IST | Updated on: Jun 03, 2017 10:14 AM IST

ممبئی : مہاراشٹر کے احتجاجی کسانوں نے وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی یقین دہانی کے بعد اپنی دو روزہ ہڑتال منسوخ کردی ہے۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ وہ 20 جون تک دودھ کی قیمتوں پر نظرثانی کریں گے چھوٹے کاشتکاروں کے قرضے معاف کردیں گے اور بجلی کے بلوں میں راحت دیں گے۔ یہ احتجاج پونے ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں پنتامبا سے شروع ہوگا وہاں کے کسانوں کا دعوی, ہے کہ ان کے 70 فیصد مطالبات مان لئے گئے ہیں۔

کل رات کسانوں اور وزیراعلی کے درمیان چار گھنٹہ کے تبادلہ خیال کے بعد ہڑتال واپس لینے کا اعلان کیا گیا تاہم ناسک کے کسان اب بھی احتجاج کررہے ایک طبقہ نے دعوی, کیا ہے کہ وزیراعلی احتجاج کرنے والوں کو بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کسانوں کا ایک طبقہ قرضوں کی مکمل معافی چاہتا ہے مگر مسٹر فڑنویس نے اس مطالبہ کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔

وزیراعلی فرنویس کی یقین دہانی کے بعد مہاراشٹر کے کسانوں کا ہڑتال منسوخ کرنے کا اعلان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز