مہاراشٹر : وزیر اعلی کی اردواکیڈمی کی تحلیل اور ازسرنوتشکیل کی یقین دہانی ، حج کمیٹی ممبران کا تقرر بھی جلد

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج یہاں ایک بار پھر اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست میں اردواکیڈمی کی ازسرنوتشکیل کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن ،اقلیتی کمیشن اور ریاستی حج کمیٹی میں نئے ممبران کی تقرری جلدازجلد کی جائے گی۔

Dec 20, 2017 11:36 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 11:36 PM IST

ناگپور: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج یہاں ایک بار پھر اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست میں اردواکیڈمی کی ازسرنوتشکیل کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن ،اقلیتی کمیشن اور ریاستی حج کمیٹی میں نئے ممبران کی تقرری جلدازجلد کی جائے گی۔واضح رہے کہ بی جے پی کی قیادت میں ریاستی حکومت نے تین سال مکمل کرلیے ہیں ،لیکن مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن میں کوئی تقرری نہیں ہوئی جبکہ اردواکیڈمی اور اقلیتی کمیشن بے یارومددگا ر ہے ۔ان کا کوئی چیئرمین نہیں ہے۔جس کی وجہ سے کام کاج پر بُرا اثرپڑرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ سال بجٹ اجلاس سے قبل ان کی حکومت میں کئی تبدیلیا ں متوقع ہیں اور ریاستی کابینہ میں توسیع کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی بہتری اور فلاح وبہبود کے لیے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن ،مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی اقلیتی کمیشن میں نئی تقرریاں کی جائیں گی ۔جبکہ فڑنویس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مہاراشٹر اردوساہتیہ اکیڈمی کو مزید موثر بنانے کے لیے اسے تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پھر ایک نئی غیر متنازع کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مہاراشٹر : وزیر اعلی کی اردواکیڈمی کی تحلیل اور ازسرنوتشکیل کی یقین دہانی ، حج کمیٹی ممبران کا تقرر بھی جلد

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس: فائل فوٹو۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اردواکیڈمی کے کارگزار چیئرمین عبدالرؤف خان کے اچانک انتقال کے بعدیہ عہدہ خالی ہے جبکہ ان کے بڑے بھائی کو تقریباً آٹھ ماہ قبل مائناریٹی کمیشن کے چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا اور نئی تقرری نہیں ہوسکی ہے اور مہاراشٹر حج کمیٹی کے چیئرمین ابراھیم بھائی کا تعلق این سی پی سے ہے،یہی سبب ہے کہ بی جے پی کے مسلم لیڈروں اور ورکروں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور مطالبہ بڑھ رہا ہے کہ ان عہدوں پر جلد پُرکیا جائے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز