مہاراشٹر : غیر مسلم ملازمین و افسران کیلئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسنیح سمیلن کا انعقاد

دنیا بھرمیں ایک طرف جہاں اسلام کے تعلق سے غلط پروپیگنڈہ پھیلانےاوراسلام کی غلط تصویر پیش کرنےکا کام کیا جا رہا ہے ، وہیں دوسری جانب مسلمانوں کے درمیان دعوت و تبلیغ کرنے والی کئی تنظیمیں و تحریکیں اسلام کے حقیقی نظام حیات کو غیراسلامی برادری تک پہنچانے کے کاموں میں لگی ہوئی ہیں

Jan 22, 2018 11:37 PM IST | Updated on: Jan 22, 2018 11:37 PM IST

ممبرا : دنیا بھرمیں ایک طرف جہاں اسلام کے تعلق سے غلط پروپیگنڈہ پھیلانےاوراسلام کی غلط تصویر پیش کرنےکا کام کیا جا رہا ہے ، وہیں دوسری جانب مسلمانوں کے درمیان دعوت و تبلیغ کرنے والی کئی تنظیمیں و تحریکیں اسلام کے حقیقی نظام حیات کو غیراسلامی برادری تک پہنچانے کے کاموں میں لگی ہوئی ہیں ۔ انہیں میں سے ایک جماعت اسلامی ہے ، جو گذشتہ ایک ہفتہ سے ریاست کی غیر مسلم برادری میں اسلام کے حقیقی تصورات کو پیش کر نے کی مہم چلا رہی ہے ۔

جماعت اسلامی کی ریاست گیر مہم اسلام برائےامن ، ترقی ونجات اپنے آخری مرحلہ میں پہنچ چکی ہے۔ اس مہم کے دوران ممبرا اور تھانے کے کئی شہروں میں مختلف نوعیات کے پروگرام منعقد کئے گئے ، جس میں غیرمسلم برادران وطن میں اسلام کے تعلق سے پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے پر زرو دیا گیا ۔ اسی سلسلہ میں ممبرا کےاردو میونسپل اسکول میں میونسپل کارپوریشن کےغیر مسلم ملازمین و افسران کے لئےجماعت نےایک علیحدہ پروگرام بنام اسنیح سمیلن منعقد کیا ، جس میں کثیر تعداد میں غیر مسلم مرد و خواتین نے شرکت کی اور سوالات پوچھ کراسلام کے متعلق اپنے شبہات کو دور کئے ۔

مہاراشٹر : غیر مسلم ملازمین و افسران کیلئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسنیح سمیلن کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز