اردو ادب نہ پڑھنے سے زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے: مہاراشٹر کے وزیرونود تاوڑے

Nov 14, 2017 02:42 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 02:43 PM IST

ممبئی۔  مہاراشٹر کے وزیر برائے اقلیتی امور اور تعلیم ونود تاوڑے نے کہا ہے کہ اردو زبان ہندوستانی تہذیب وثقافت کی ایک شناخت ہے جس میں نزاکت وشرافت پائی جاتی ہے اور ہمیں یہ کہنے میں کوئی جھجھک نہیں ہے کہ اردو ہندوستان کی عزت ہے اور اس کی شیرینی سے سبھی فیضیاب ہورہے ہیں۔ گزشتہ شب جنوبی ممبئی کے وائی بی چوان آڈیٹوریم میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ونود تاوڑے نے مزید کہا کہ اردو میں اس ملک کی خوشبو ہے اور کسی دوسرے ملک کے ذریعہ اس زبان کو اپنانے کی وجہ سے یہ ہمارے لیے غیر نہیں ہوجاتی ہے بلکہ اسکی جڑیں ہماری تہذیب وثقافت میں انتہائی گہری ہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اردوادب نہ پڑھے جانے سے زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مراٹھی، ہندی کی طرح اردو زبان کا فروغ بھی انتہائی ضروری ہے۔ اردو اکادمی ، جو کہ کارگزار چیئرمین سے محروم ہے، تقریب میں وزیر مملکت دلیپ کامبلے، سماج وادی لیڈر ابوعاصم، ممبران قمر سید، فاروق سید، رفیق شیخ، اعجاز فاطمہ پاٹنکر وغیرہ موجود تھے اور یہ پروگرام بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ اس بار سال 2015-اور2016 کےلیے انعامات کااعلان کیاگیا ہے۔

اردو ادب نہ پڑھنے سے زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے: مہاراشٹر کے وزیرونود تاوڑے

مہاراشٹر کے وزیر برائے اقلیتی امور اور تعلیم ونود تاوڑے: فائل فوٹو۔

مرزاغالب لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے مصنف فضیل جعفری اورقاضی عبدالستارکے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ لیکن علالت کے سبب دونوں نے شرکت سے معذوری ظاہر کی۔ اس موقع پر ولی دکنی ایوارڈ، نیو ٹیلنٹ، لے آؤٹ ڈیزائننگ، صحافتی اوردیگر انعامات اور خصوصی ایوارڈز دیے گئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز