جلد ہی مہاراشٹر پولیس ساتھ لے کر گھومے گی بیف جانچنے والی کٹ ، 30 منٹ میں مل جائے گا نتیجہ

Jul 07, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Jul 07, 2017 07:25 PM IST

ممبئی : گئو رکشا اور ماب لنچنگ کے ملک بھر میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر اب مہاراشٹر پولیس آنے والے دنوں میں ایک ایسی جانچ کٹ لانے والی ہے، جس سے چند منٹ میں ہی یہ پتہ چل جائے گا ضبط کیا گیا گوشت بیف ہے یا نہیں۔ ممبئی کی ایک فورینسک لیباریٹری نے اس کٹ کو تیار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کی اگلے ماہ سے یہ جانچ کٹ ریاست میں پولیس کے پاس ہوگی اور اسے موبل وین ٹیم اپنے ساتھ رکھے گی ۔ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ اس کٹ کے استعمال کیلئے پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔

ایف ایس ایل کی ڈائرکٹر کرشنا کلکرنی کے مطابق ہم نے پولیس کے کہنے پر ایک ایسی کٹ تیار کی ہے ، جو بیف کی جانچ کر سکتی ہے اور اس سے صرف 30 منٹ میں رپورٹ آ جاتی ہے۔ اگر بیف ہوگا تو اس کا رنگ بدل جائے گا۔ اس سے پہلے بیف کی جانچ کرنے میں کافی وقت لگتا تھا۔

جلد ہی مہاراشٹر پولیس ساتھ لے کر گھومے گی بیف جانچنے والی کٹ ، 30 منٹ میں مل جائے گا نتیجہ

علامتی تصویر

ایف ایس ایل کے حکام کے مطابق اس وقت وہ لوگ 100 پولیس اہلکاروں کو اس کٹ کے استعمال کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ وہیں مہاراشٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں 45 ایسے مراکز بنائے جائیں گے ، جہاں اس کٹ کو رکھا جائے گا۔

کلکرنی کے مطابق اس کٹ کے ذریعہ پولیس اہلکاروں کو کافی آسانی ہوجائے گی اور ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر بیف کا معاملہ درج کرنے میں پولیس اہلکاروں کو مدد ملے گی ۔جن گوشت کے نموں کے جانچ مثبت آئیں گے انہیں پھر لیباریٹری میں جانچ کیلئے بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز