Live Results Assembly Elections 2018

مہاراشٹر : اسکول نے مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر لگائی پابندی ، دی یہ دلیل ، سرپرستوں نے کی شدید مخالفت

مہاراشٹر کے تھانہ ضلع میں ایک پرائیویٹ اسکول نے مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ۔یہی نہیں ممبرا میں واقع سمبایوسس کنوینٹ ہائی اسکول کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی کی طالبات کی سیکورٹی ہے۔

Dec 25, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Dec 25, 2017 07:25 PM IST

ممبئی : مہاراشٹر کے تھانہ ضلع میں ایک پرائیویٹ اسکول نے مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ۔یہی نہیں ممبرا میں واقع سمبایوسس کنوینٹ ہائی اسکول کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی کی طالبات کی سیکورٹی ہے۔ تاہم سرپرست اور والدین اسکول انتظامیہ کے اس فرمان کی شدید مخالفت کررہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ اس مہینے کے آغاز میں ہی اسکول انتظامیہ نے ایک سرکلر جاری کرکے حکم دیا تھا کہ طالبات کو اسکول کے اندر اپنے چہرے کو ڈھانکنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ سرکلر میں کہاگیا تھا کہ طالبات اسکول کیمپس چھورنے تک ایسا نہیں کرسکتی ہیں ۔ سرکلر میں صرف اتنی سی رعایت دی گئی تھی کہ اسکول کے باہر حجاب لگا کر آنے والی طالبات اسکول میں داخل ہونے کے بعد حجاب اتار سکتی ہیں۔

مہاراشٹر : اسکول نے مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر لگائی پابندی ، دی یہ دلیل ، سرپرستوں نے کی شدید مخالفت

علامتی تصویر

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اسکول کے ٹرسٹی کمل راج دیو کی دلیل ہے کہ یہ قدم طالبات کی سیکورٹی کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ کمل راج کا کہنا ہے کہ کچھ طالبات اپنے پورے چہرے کو برقع سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہیں ، جب وہ اسکول آتی ہیں تو اسکول کے سیکورٹی اہلکار انہیں نہیں پہچان پاتے ہیں ، ایسے میں طالبات کے ساتھ کچھ انہونی نہ ہوجائے ، اس لئے یہ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

ادھر اسکول انتظامیہ کے اس فرمان کی طالبات کے والدین شدید مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے اس قدم کو مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز