مہاراشٹر وقف بورڈ دفتر پر تالا لگانے کے معاملہ میں تحریک وقف کے عہدیداروں کی گرفتاری کا امکان

مہاراشٹرو قف بورڈدفترکو تالا لگاکر بندکرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعدپولیس نے جواب کرنے کے لیے تحریک اوقاف کے ذمہ داران کو اورنگ آباد کے چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں طلب کیا ہے

Nov 16, 2017 11:54 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 11:54 PM IST

ممبئی : مہاراشٹرو قف بورڈدفترکو تالا لگاکر بندکرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعدپولیس نے جواب کرنے کے لیے تحریک اوقاف کے ذمہ داران کو اورنگ آباد کے چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں طلب کیا ہے اور 17؍ نومبر کوتحریک کے صدر شبیر احمد انصاری اور سیکریٹری مرزاعبدالقیوم ندوی چھاؤنی پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنا بیان درج کرائیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 6؍نومبر کو تحریک اوقا ف کی جانب سے ریاستی وقف بورڈ کے دفتر کو بورڈ میں جاری دھاندیلیوں ،ملازمین کی مسلسل غیر حاضری کے سبب عوام کو درپیش دشواریوں کے پیش نظرتحریک اوقاف نے مجبوراََ تالا ماردیا تھا ۔ اس پر بورڈ کے ملازم سید فیض سید غوث نے بورڈ ممبران کے دباؤ میں آکر تین روز کے بعد چھاونی پولیس اسٹیشن میں353.341.506.34کے دفعات کے تحت سرکاری کام میں رخنہ اندازی کا غلط کیس درج کرایا ۔

ریاستی وقف بورڈ کے اس اقدام کی چہار جانب سے مذمت ہورہی ہے ۔ ریاست بھر کی سماجی،ملی ، سیاسی جماعتوں وتنظیموں نے سخت الفاظ میں وقف بورڈ کی مذمت کی ہے ۔آج چھاؤنی پولیس اسٹیشن پر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن ،تحریک اوقاف کے ذمہ داران کے ساتھ غیر مسلم سماجی تنظیموںکے ذمہ داران موجودرہیں گے اور پولیس کمشنر کو تحریک کے ذمہ داران کے خلاف درج کیاگیا کیس واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔

مہاراشٹر وقف بورڈ دفتر پر تالا لگانے کے معاملہ میں تحریک وقف کے عہدیداروں کی گرفتاری کا امکان

اس موقع پر امکان ہے کہ دیشینت پاٹل،وجئے وانکھیڈے، ،مول نیواسی سنگھ،پنڈت راؤ توپے ،بھاریپ بہوجن سنگھ، عبدالحفیظ علی ،گبّر ایکشن کمیٹی کے علاوہ شہر کے شوسل ورکر موجود رہیں گے۔ممکن ہے آج تحریک اوقاف کے ذمہ داران کو گرفتار بھی کرلیاجائے ۔ سیکریٹری تحریک اوقاف نے کہا کہ وقف بور ڈ میں معمولی معمولی کاموں کے لیے مہاراشٹر کے دور دراج علاقہ سے لوگ سالہا سال سے اپنے لوگوں کے عوام الناس کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں توہم جمہوری طریقے سے احتجاج کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز