مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن: 248 مسلم امیدواروں نے بی جے پی سے ٹکٹ مانگا

مالیگاوں کارپوریشن الیکشن کے لئے اتنے پڑے پیمانےپر بی جے پی سے امیدواری کے خواہش مند مسلم امیدواروں نے کہا کہ مالیگائوں شہر کی اگر ترقی کروانی ہے تو بی جےپی کا ساتھ دینا ضروری ہے ۔

May 01, 2017 05:51 PM IST | Updated on: May 01, 2017 05:51 PM IST

مالیگاؤں۔ مالیگاؤں میونسپل کاروپوریشن کے الیکشن 24 مئی کو ہونے ہیں ۔ سبھی پارٹیاں الیکشن میں اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گی ۔ مالیگاؤں شہر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے الیکشن میں امیدواری کے خواہش مندوں کے انٹرویو لئے گئے ۔ کل 438 امیدواروں نے انٹرویو دیے جس میں 248 امیدوار مسلم تھے جس میں مردوخواتین دونوں شامل تھے ۔ اتنے پڑے پیمانےپر بی جے پی سے امیدواری  کے خواہش مند مسلم امیدواروں نے کہا کہ مالیگائوں شہر کی اگر ترقی کروانی ہے تو بی جےپی کا ساتھ دینا ضروری ہے ۔

   مالیگاؤں مہاراشٹرکی بھیونڈی کے بعد سب سے بڑا اقلیتی شہرہے ۔ میونسپل کارپوریشن میں یہاں 84 کارپوریٹر چنے جاتے ہیں جس میں 65 جگہوں پر مسلم اکثریت والی آبادی ہے ۔ ان علاقوں سے گذشتہ کئی سالوں سے بی جے پی کو امیدوار نہیں ملتا تھا۔ مگر اس بار امیدواروں کے انٹرویو کے وقت 65 جگہوں کے لئے قریب 248 مسلم امیدوار خواہش مند ہیں ۔ انہوں نے باقاعدہ بی جے پی کے عہدیداران کے سامنے بیٹھ کر انٹرویو دیا اور بی جے پی کو کیوں پسند کررہے ہیں، اس کی وجہ بھی بتائی ۔ اتنے بڑے پیمانے پر مسلم امیدواروں کی فہرست دیکھ کر بی جے پی کے عہدیداران بھی خوش ہوئے ۔

مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن: 248 مسلم امیدواروں نے بی جے پی سے ٹکٹ مانگا

    بی جے پی سے ٹکٹ مانگنے پہنچےمسلم امیدواروں نے بی جےپی کی تعریف میں قصیدے پڑھے ۔ بی جےپی کو سب کا ساتھ سب کا وکاس والی پارٹی بتایا اور کہا کہ مالیگاؤں شہر جہاں پر گذشتہ 15 سالوں میں عوام کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کی گئی ، اب شہر کی عوام بدلاؤ چاہتی ہے ۔ اسی بدلائو کے لئے بی جے پی سے امیدواری مانگی جارہی ہے  تا کہ شہر کی ترقی ہو اورعوام خوش رہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز