مالیگاؤں میونسپل انتخابات : کانگریس کے شیخ رشید بنے میئر ، شو سینا کو ملا ڈپٹی میئر

Jun 14, 2017 10:26 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 10:26 PM IST

مالیگاؤں :مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر الیکشن میں کانگریس کے شیخ رشید منتخب ہوئے ۔ شیو سینا اور کانگریس کو ملا کر انہیں کل 41 ووٹ ملے جبکہ دوسرے امیدوار نبی احمد کو صرف 35 ووٹ ملے ۔ ان کا ساتھ این سی پی اور بی جے پی نے دیا ۔ اس میئر الیکشن میں ایم آئی ایم غیر جانب دار رہی ۔ وہیں شیو سینا کا کانگریس کی مدد سے ڈپٹی میئر بن گیا ۔ خیال رہے کہ شہر کے عوام نے کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت نہیں دی تھی اور سیکولر پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کرنا نہیں چاہتی تھیں۔ اس لئے کانگریس کا میئر اور شیو سینا کا ڈپٹی میئر ایک دوسرےکی مدد سے بن گیا ۔

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن جو مہاراشٹر کی سب سے بڑی اقلیتی آبادی رکھنے والی کارپوریشن ہے۔ 400 کروڑ کے بجٹ والی اس کارپوریشن میں گزشتہ مہینے ہوئے الیکشن میں کانگریس نے28 ، این سی پی جنتادل اتحاد 27 ، بی جے پی 9، شیو سینا 13 اور ایم آئی ایم نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ 84 سیٹوں والی اس کارپوریشن میں عوام نے کسی بھی ایک پارٹی کو اکثریت نہیں دی تھی۔ اقتدار حاصل کرنے کے لئے سیکولر پارٹیاں ایک دوسرے کے مخالف رہیں اور کانگریس نے شیو سینا سے اتحاد کرلیا ۔

مالیگاؤں میونسپل انتخابات : کانگریس کے شیخ رشید بنے میئر ، شو سینا کو ملا ڈپٹی میئر

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ایم آئی ایم غیرجانب دار رہی اور شیو سینا نے کانگریس کا ساتھ دیا ۔ وہیں این سی پی جنتادل کے امیدوار کا بی جےپی نے ساتھ دیا، لیکن کانگریس کا امیدوار کامیاب ہوا ۔ میئرکی کرسی پر بیٹھتے ہی میئر نے یہ اعلان کیا کہ سب سے پہلے شہر سے ناجائزتجاوزات ہٹائے جائیں گے ۔ ٹریفک کے نظام کو صحیح کرنے اور شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے یہ کام ضروری ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز