مالیگاؤں پولیس کی جانب سے اقلیتی طلبہ کی سول سروسیز امتحانات کی رہنمائی

Jul 15, 2017 06:35 PM IST | Updated on: Jul 15, 2017 06:35 PM IST

مالیگاؤں ۔ مالیگاؤں شہر کے طلبا وطالبات اچھی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اچھے نمبر بھی لاتے ہیں مگر صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے سول سروسیز کے امتحانات میں حصہ نہیں لے پاتے ۔ مالیگاؤں محکمہ پولیس نے اس بات پر غور کیا اور شہر کے چنندہ اسکولوں سے طلبا وطالبات کو اکٹھا کر کے انہیں یو پی ایس سی ، ایم پی ایس سی امتحانات کے تعلق سے رہنمائی کی ۔ کرناٹک کے گلبرگہ سے تنویر شیخ جو ابھی ابھی آئی اے ایس کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور شہر کے ایڈیشنل ایس پی جو آئی پی ایس ہہں اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے بیریسٹر ہیں ۔ ان دونوں حضرات نے شہر کے سینکڑوں بچوں کو کئی گھنٹوں تک سول سروسیز کے امتحانات کے بارےمیں معلومات دی ۔ پروجیکٹ اڑان کے تحت اس پروگرام کا انعقاد مالیگاؤں پولیس اور اردو میڈیا سینٹرکی جانب سے کیا گیا ۔

  مالیگاؤں شہر کو مہاراشٹر میں مسجدوں، میناروں، مدرسوں اور تعلیمی اداروں کا شہر کہا جاتا ہے ۔ اس شہر میں تعلیم حاصل کرنے والے دو لوگ ابھی تک آئی اے ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔ شہر میں بہت سے طلبا وطالبات ایسے ہیں جن کی خواہش ہے کہ وہ سول سروسیز کے امتحان میں حصہ لیں مگر رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ طلبا وطالبات ہمت نہیں کرپاتے اور اسی لئے مالیگاؤں پولیس کی جانب سے بچوں کو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ یو پی ایس سی اور ایم پی ایس سی امتحانات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

مالیگاؤں پولیس کی جانب سے اقلیتی طلبہ کی سول سروسیز امتحانات کی رہنمائی

مہاراشٹر پولیس یہ چاہتی ہے کہ عوام اور خاص طور پر اقلیتی طبقہ ان کے قریب آئے اور وہ ان کے لیے کچھ اچھے قدم اٹھائیں ۔ اسی لیے مالیگاؤں پولیس نے خاص طور سے اقلیتی طبقے کے طلبا وطالبات کے لئے یو پی ایس سی اور ایم پی ایس سی کے امتحانات کی رہنمائی کے لئے پروجیکٹ اڑان شروع کیا ہے ۔ اس میں طلبا کو امتحانات کیسے دیئے جائیں،  پڑھائی کیسی کی جائے،  اس کی پوری معلومات دی گئی ۔ پولیس یہ چاہتی ہیکہ خاکی وردی اور اقلیتی طبقے کے درمیان کا فاصلہ کم ہو ۔ خاص طور سے نوجوان تعلیم حاصل کریں اور ملک کی ترقی میں حصہ لیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز