مالیگاوں والوں کی اردو سے محبت ، مراٹھا سماج کے سبھاش گائیکواڑ کے بیٹے کی شادی کا کارڈ اردو میں

Nov 24, 2017 09:47 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 09:47 PM IST

مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر جسے کبھی دنگوں کے نام پر کبھی بم دھماکوں کے نام پر بدنام کیا جاتا رہا ہے، اب یہ شہر اپنی شناخت بدل رہا ہے۔ اب سارے ریکارڈ توڑ کر ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اس شہرمیں جہاں چھوٹی چھوٹی بات پر فساد ہوا کرتے تھے، اب لوگ ایک ساتھ ایک محفل میں ، ایک پروگرام میں ایک دوسرے سے گلے مل کر ہنسی خوشی رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس شہر میں پاورلوم کا کاروبار ہندو اور مسلم ان دونوں کے بغیر چل نہیں سکتا۔ اسی لئےمسلمان بھی یہ چاہتے ہیں کہ شہر میں قومی یکجہتی ہمیشہ بنی رہے اور ہم شہر کی پرانی پہچان کو بھلا دیں۔سبھاش گائیکواڑ نے قومی یکجہتی کیلئے اُردو کی محبت میں اپنے بیٹے کی شادی کا کارڈ اردو میں چھپوانے سے مسلم دوست بہت خوش ہوئے۔

خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں شہر میں اردو کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں 80 لاکھ سے زیادہ روپے کی کتابیں فروخت ہوئی تھیں، جو ایک ریکارڈ بن گیا۔ شہر میں ہندو مسلم ایک ساتھ کاروبار کرتے ہیں اور ہنسی خوشی رہتے ہیں۔ سبھاش گائیکواڑ نامی شخص جس نے اپنے بیٹے گنیش کی شادی کا کارڈ مکمل اردو میں چھپوایا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں اردو سے بے پناہ محبت ہے ۔

مالیگاوں والوں کی اردو سے محبت ، مراٹھا سماج کے سبھاش گائیکواڑ کے بیٹے کی شادی کا کارڈ اردو میں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز