مالیگاؤں کے اردو کتاب میلے میں 59 لاکھ کی کتابیں فروخت

Nov 14, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 08:20 PM IST

مالیگاؤں۔ مالیگائوں شہر کی عوام اردو کی محبت میں دیوانہ وار اردو کتاب میلے کی طرف لاکھوں کی بھیڑؑ کی شکل میں پہنچ رہی ہے ۔ گذشتہ 4 دنوں میں مالیگاؤں شہر کی عوام نے کتابوں کی خریداری کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ۔ چار دنوں میں 59 لاکھ روپوں سے زائد کی کتابیں فروخت ہوچکی ہیں ۔ اس کتاب میلے میں جہاں اعلیٰ حضرت کی کتابیں دھوم سے بک رہی ہیں وہی دیوبند کی کتابوں کو بھی لوگ بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں ۔  ادبی ، دینی اور تعلیمی کتابوں کے خریدار اس کتاب میلے سے بہت خوش ہیں ۔ اس کتاب میلے کے اسٹال مالکان نے میلے کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میلے ہمیشہ منعقد ہونے چاہیئں۔

 مالیگائوں شہر میں منعقد اردو کتاب میلے میں بروز جمعہ 9 لاکھ 55 ہزار، سنیچر 15 لاکھ 66 ہزار، اتوار 20 لاکھ 56 ہزار اور بروز پیر 13 لاکھ 55 ہزار روپیوں کی کتابیں فروخت ہوئیں ۔ کل 59 لاکھ روپوں کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ اس مجموعی خریداری کو دیکھتے ہوئے مالیگاؤں شہر کی عوام اور خاص طور سے اردو سے محبت کرنے والے طلبا وطالبات کو سلام کرنےکو دل چاہتا ہے ۔ اس کتاب میلے میں نوری مشن اور رضا اکیڈمی کی جانب سے لگائے گئے بک اسٹال میں ہزاروں قرآن شریف صرف 100 روپیے ہدیہ میں دیئے گیے ۔

مالیگاؤں کے اردو کتاب میلے میں 59 لاکھ کی کتابیں فروخت

کتاب میلے میں ادبی، دینی اور تعلیمی کتابوں کے خریدار بھیڑ کی شکل میں پہنچ کر اپنی پسند کی کتابیں خرید رہے ہیں ۔ میلے کے ذمہ داران نے آخری کے 2 دن کتاب میلے کو 12 بجے رات تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے باوجود لوگوں کا یہ مطالبہ ہے کہ اس میلے کو کچھ دن اور جاری رکھا جائے ۔ میلے کی کچھ اسٹالوں سے کتابوں کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ امید سے زیادہ کتابیں فروخت ہونے سے اسٹال مالکان بے حد خوش ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز