وزیر اعظم مودی کو ٹویٹ کرنے کے بعد گایوں کو لے جانے کی ملی اجازت

Apr 27, 2017 03:05 PM IST | Updated on: Apr 27, 2017 03:06 PM IST

بھرت پور۔  راجستھان کے بھرت پور میں گائے خریدنے کے بعد انہیں اتر پردیش تک لے جانے کی اجازت ایک سابق پولیس افسر کو وزیر اعظم کو ٹویٹ کرنے کے بعد ملی۔ اتر پردیش کے اس سابق پولیس افسر کو بھرت پور میں گائیں خریدنے کے بعد انہیں لے جانے کے لئے گئو رکشکوں کا خوف تھا اور اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹویٹ کیا تو انہیں گائے لیجانے کی اجازت ملی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شیلیندر سنگھ  اتر پردیش پولیس کی ملازمت چھوڑ کر دیسی نسل کی گایوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے دو لاکھ روپے میں بھرت پور میں پانچ گایوں کو خریدا لیکن گؤ رکشکوں کے خوف کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور بغیر پرمٹ گایوں کو لے جانے کے لئے تیار نہیں ہوا۔ انہوں نے اس مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے نام ٹویٹ کیا۔ اسی ٹویٹ کے بعد راجستھان حکومت حرکت میں آئی اور شیلیندر کو گائے لے جانے والے ٹرک کو پرمٹ دیا گیا۔

وزیر اعظم مودی کو ٹویٹ کرنے کے بعد گایوں کو لے جانے کی ملی اجازت

خیال رہے کہ الور کے بانسور میں پہلو خان کی موت پر ہوئے ہنگامہ کے بعد گائے کے اسمگلروں کو چھوڑ کر دیگر ریاست سے غیر قانونی گائے کی نسل کے جانوروں کو لے جانے سے لوگ کتراتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز