گورنر نے منوہر پاریکر کو دی حکومت بنانے کی دعوت ، 15 دن میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا

Mar 12, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Mar 13, 2017 08:59 AM IST

پنجی / نئی دہلی: گوا کی گورنر مردلا سنہا نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے ۔ پاریکر نے اتوار کو ہی گورنر سے ملاقات کر حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا ۔  گورنر نے حلف برداری کے بعد 15 دن کے اندر اندر پاریکر کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا ہے ۔  اس درمیان خبریں آ رہی تھیں کہ وزیر دفاع نے استعفی دے دیا ہے۔ تاہم نیوز 18 سے خصوصی بات چیت میں وزیر دفاع نے صاف کہا کہ انہوں نے ابھی استعفی نہیں دیا ہے۔

پاریکر نے کہا کہ حلف برداری سے پہلے وہ استعفی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی کو 22 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔ منگل کو حلف برداری کی تقریب ہو سکتی ہے۔ ریاست میں بی جے پی نے 13 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ بی جے پی کو چھوٹی جماعتوں اور کچھ آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت مل گئی ہے۔

گورنر نے منوہر پاریکر کو دی حکومت بنانے کی دعوت ، 15 دن میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا

انتخابات میں تین تین سیٹ حاصل کرنے والی مهاراشٹروادي گومنٹک پارٹی اور گوافارورڈ فرنٹ کے علاوہ 2 آزاد امیدوار کی حمایت کا بی جے پی دعوی پیش کر سکتی ہے ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی اس سلسلے میں گوا پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے منتخب اراکین اسمبلی نے آج وزیر دفاع منوہر پاریکر کو گوا کا وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی۔ کلن گٹے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مائیکل لوبو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ منوہر پاریکر گوا کے وزیر اعلی بنیں۔ ہم نے اپنی قرارداد پارٹی صدر امت شاہ کو سونپ دی ہے۔ پارٹی کے ممبران اسمبلی نے ایک میٹنگ میں یہ قرارداد منظور کی۔ اس میٹنگ میں ٹرانسپورٹ، شپنگ، سڑک اور شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری، آیوش کے وزیرمملکت شری پد نائک اور کارگزار وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر موجود تھے۔ اس میٹنگ میں مسٹر پاریکر بھی موجود تھے۔تاہم جب قرارداد منظور ہوئی تو وہ باہر آ گئے تھے۔

مسٹر لوبو نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر گوا فارورڈ پارٹی اور مہاراشٹروادی گومنتک پارٹی کے علاوہ آزاد امیدواروں کے ساتھ اتحاد کرنے کے تعلق سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مسٹر پاریکر وزیر اعظم نریندر مودی حکومت میں کابینہ میں شامل ہونے سے پہلے گوا کے وزیر اعلی تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز