جانیں مانوشی چھیلر نے کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی ظاہر کی اپنی خواہش

ممبئی۔ ملکہ حسن ’مس ورلڈ‘ مانوشی چھیلر نے آج یہاں کہا کہ وہ بالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کرنے کے بجائے ڈاکٹر جیسا بے لوث پیشہ اختیار کرکے قوم کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہیں۔

Nov 28, 2017 11:39 AM IST | Updated on: Nov 28, 2017 11:39 AM IST

ممبئی۔ ملکہ حسن ’مس ورلڈ‘ مانوشی چھیلر نے آج یہاں کہا کہ وہ بالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کرنے کے بجائے ڈاکٹر جیسا بے لوث پیشہ اختیار کرکے قوم کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہیں۔ خصوصی طورپرخواتین کو درپیش پیچیدہ امراض کے بارے میں انہیں کام کرنا ہے۔ ہندوستان کو17سال کے وقفہ کے بعد عالمی حسینہ کا خطاب دلانے والی چھیلر ممبئی آمد کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔

انہوں نے واضح طورپر کہا کہ ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے سلسلے میں فی الحال سوچا نہیں ہے اور یہ بات انکے ذہن میں نہیں ہے ،بلکہ ’پروجیکٹ شکتی‘ کے تحت خواتین کے طبّی مسائل پر اور خصوصی طورپر دیہی علاقوں کی خواتین کے سینٹری پیڈ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کرنے پر غورکرہی ہیں اور اس کے لیے ڈاکٹر کا نوبل پیشہ اختیار کرنے پر غورکررہی ہیں ۔

جانیں مانوشی چھیلر نے کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی ظاہر کی اپنی خواہش

ملکہ حسن ’مس ورلڈ‘ مانوشی چھیلر: فائل فوٹو۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں ہے ،لیکن اگر ایسا موقعہ آیا تو وہ عامر خان کی فلم میں اداکاری کرنا چاہیں گی کیونکہ ان کی فلمیں سماجی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے فلموں میں خوبصورت اداکار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں کہا کہ کسی کے بارے میں مخصوص طورپر نہیں کہا جاسکتا ہے۔مانوشی نے کہا کہ یہ خوبصورت چہرے کا نہیں بلکہ خوبصورت دل کا مقابلہ تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز