ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار مقصودخان حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے سی ای اومقرر، 21 جولائی کو سنبھالیں گے عہدہ

Jul 17, 2017 07:18 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 07:19 PM IST

ممبئی: حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے طور پر ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر مقصوداحمد خان کا تقرر عمل میں آیاہے۔مقصود خان 21جولائی کو اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ روز باضابطہ سرکاری حکم نامہ موصول ہوگیاہے اور وہ 21جولائی کو عہدہ سنبھال لیں گے۔

مقصود احمد خان تقریباً چارسال قبل یونیورسٹی کے رجسٹرار مقررہوئے تھے اور پہلے اقلیتی رجسٹرار تھے، اس سے قبل وہ جنوبی ممبئی کے سرکاری سڈنہم کالج میں ڈائرکٹر رہے اور رجسٹرار کے طور پر پانچ سال کے لیے ان کاتعین ہوالیکن اب انہیں حج کمیٹی آف انڈیا کا سی ای او مقررکیا ہے۔

ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار مقصودخان حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے سی ای اومقرر، 21 جولائی کو سنبھالیں گے عہدہ

مہاراشٹر کے پسماندہ مراٹھواڑہ خطہ سے تعلق رکھنے والے مقصود احمد خان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی اور پھر اپنی صلاحیت اور حوصلہ کے بل بوتے پر اہم ترین عہدوں پر تقرر ہوا۔2005 سچر کمیٹی کی سرگرمیوں سے وابستہ رہے۔2005 میں خادم الحجاج کی حیثیت سے حج بیت اللہ گئے اور حجاج کی تربیت میں بھی اہم رول ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سی ای او کے طور پر وہ بہتر انداز میں خدمات انجام دے سکیں گے۔واضح رہے کہ سابق سی ای او عطاء الرحمن کی مدت ختم ہونے کے بعد حکومت نے محمد شبازعلی کو ایک ماہ کے لیے یہ ذمہ داری سونپی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز